سراج الحق کا 6دسمبر کو کھوئی رٹہ آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanسراج الحق کا 6دسمبر کو کھوئی رٹہ آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے،محمود الحسن چودھری{/AF}

 سراج الحق آزاد کشمیر میں تبدیلی کا پیغام لا رہے ہیں،کوٹلی کے تمام سیاسی پنڈتوں نے اپنی تجوریاں بھری ہیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ،کوٹلی کے 8حلقے بنتے ہیں مگر ذاتی مفادات کے علمبرداروں نے اضافی ایک حلقہ نہیں بننے دیا ،آزاد کشمیر کو جماعت اسلامی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے نوجوان ہمارا ساتھ دیں کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ سراج الحق کا 6دسمبر کو کھوئی رٹہ آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے،سراج الحق آزاد کشمیر میں تبدیلی کا پیغام لا رہے ہیں،کوٹلی کے تمام سیاسی پنڈتوں نے اپنی تجوریاں بھری ہیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ،کوٹلی کے 8حلقے بنتے ہیں مگر ذاتی مفادات کے علمبرداروں نے اضافی ایک حلقہ نہیں بننے دیا ،آزاد کشمیر کو جماعت اسلامی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے نوجوان ہمارا ساتھ دیں ،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم اور سراج الحق کے دورے کے حوالے سے کارکنان اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے 70سالوں سے قومی خزانہ لوٹنے والوں کا یوم حساب آ چکا ہے عوام اب نعروں اور وعد وں پر کان دھرنے کے بجائے اپنے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے جس کے پاس دیانتدار ،امانتدار اور با صلاحیت قیادت ہے ،بددیانت قیادت کبھی انقلاب نہیں لا سکتی انہوں نے کہا کہ اہل کوٹلی اور خاص کر حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام سراج الحق کا تاریخی استقبال کریں سراج الحق آزاد کشمیر میں دیانتدار حکومت کے قیام کا پیغام لا رہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر