جماعت اسلامی مہاجرین کے 12حلقوں میں بھرپور طریقے سے دعوتی مہم منظم کرے گی ،نورالباری

{AF}noor ul bariجماعت اسلامی مہاجرین کے 12حلقوں میں بھرپور طریقے سے دعوتی مہم منظم کرے گی ،نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیرو امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مہاجرین کے 12حلقوں میں بھرپور طریقے سے دعوتی مہم منظم کرے گی ،مہاجرین کے تمام حلقوں میں دعوتی اور تنظیمی کام کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ ممبر سازی کا عمل بھی کیا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے دعوتی مہم کے حوالے سے اپنے بیا ن میں کیا ،انہوں نے کہاکہ مہاجرین کے مسائل حل کیے جائیں گے ان کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ،مہاجرین جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں جماعت اسلامی ہی مہاجرین کے مسائل کے حل کا ایجنڈا رکھتی ہے ،انہوں نے کہاکہ مہاجرین 70سال گزرنے کے باوجود بھی مشکلات کا شکار ہیں ،مہاجرین کے حلقوں میں میرٹ کی بنیاد پر کام کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ مہاجرین میں دعوتی مہم بھرپور انداز سے چلائی جائے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر