تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب 15نومبر کو حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی کی طرف سے استقبالیہ تقاریب سے خطاب کریں گے

{AF}muhammed ghalibتحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب 15نومبر کو حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی کی طرف سے استقبالیہ تقاریب سے خطاب کریں گے{/AF}

تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب 15نومبر کو حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی کی طرف سے استقبالیہ تقاریب سے خطاب کریں گے اسلام آباد( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب 15نومبر کو حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی کی طرف سے استقبالیہ تقاریب سے خطاب کریں گے،ترجمان کے مطابق تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب پاکستان دورے پر آئے ہوئے ہیں اس موقع پر محمد غالب 15نومبر دن 11بجے حریت کانفرنس کے دفتر میں استقبالیہ تقریب اور بعد از مغرب دفتر جماعت اسلامی مرکز کھنہ اسلام آباد میں عشائیہ تقریب سے خطاب کریں گے،اپنے دورے کے دوران محمد غالب اخبارات اور ٹی وی چینلز کے دورے بھی کریں گے تحریک کشمیر کی کاوشوں اور کوششوں سے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ہے اسی طرح پرتگال کے ممبران پارلیمنٹ نے بھی عہد کیا ہے کہ وہ اپنی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائیں گے ،مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو تحریک کشمیریورپ بھرپور انداز سے اجاگر کررہی ہے رائے عامہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اندر بھی اس مسئلے کو زیر بحث لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر