{AF}
کشمیری پاکستان کے 20کروڑ عوام اور جماعت اسلامی کوصبح آزادی تک اپنے شانہ بشانہ پائیں گے،سراج الحق{/AF}
کشمیری پاکستان کے 20کروڑ عوام اور جماعت اسلامی کوصبح آزادی تک اپنے شانہ بشانہ پائیں گے،سراج الحق کشمیری پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود برہمن سامراج دنیا کا بزدل ترین سامراج ہے کشمیرجہاد سے ہی آزاد ہوگا،صلاح الدین کشمیریوں نے پاکستانی پرچموں میں اپنے شہداء کو دفنا کر پاکستان کے حق میں ریفرنڈم کردیاہے،غلام محمد صفی اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کے 20کروڑ عوا م اور جماعت اسلامی پاکستان کو صبح آزادی تک اپنے شانہ بشانہ پائیں گے کشمیر کی آزادی کا مجھے اس طرح یقین ہے جس طرح رات سے صبح ہونے کا یقین ہوتا ہے ،کشمیریوں نے نریندر مودی کے تمام مظالم،ظلم وتشدد کے باوجود تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کا اظہار کر کے ذہنی آزادی کا اعلان کر دیا ہے جلد زمینی آزادی بھی ان کو مل جائے گی ۔نریندر مودی یاد رکھے ٹینکوں اور توپوں کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے 44ویں جنرل کے سالانہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود،متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمدصفی ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والا پاکستان کا کوئی بھی حکمران انجام بد سے نہیں بچ سکا کشمیری کلمے کی بنیاد پر بننے والے پاکستان کی تکمیل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں پاکستان کے حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے آزادی ابھی تک کشمیری حاصل نہ کر سکے ،اسلام آباداور مظفرآباد حقیقی بیس کیمپ بن جاتے کشمیر کب کا آزاد ہو چکا ہوتا ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اگر 1947ء میں گلگت بلتستان کے عوام جہاد کے ذریعے آزادی حاصل نہ کرتے تو ہندوستان کی سرحد بشام میں ہوتی اگر آزاد خطے کے غیور اور بہادر عوام جہاد سے آزادی حاصل نہ کرتے تو میرپور ،بھمبر اور کوہالہ میں ہندوستان کی سرحد ہوتی تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑجاتی پاکستان اگر سر سبز اور شاداب ہے پاکستان اگر روشن ہے تو کشمیر سے آنے والے پانیوں کی وجہ سے ہے کشمیر کا پانی بند ہو جائے تو پنجاب بنجر صحرا میں تبدیل ہو جائے گا یہاں ایک بار پھر تاریخ کا بد ترین قحط پڑجائے اور کروڑوں کی تعداد میں لوگ ہجرت کرجائیں پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنی سلامتی اور کشمیرکی آزادی کے لیے واضح روڈ میپ دیں ،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حق پر ہے ہم حق کے ساتھ ہیں ہم اﷲ کی رضا کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اﷲ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کرنے والے اﷲ کے پسندیدہ لوگ ہیں ارب ہا لوگوں میں اﷲ کے دین کے لیے آپ کو اﷲ نے منتخب کیا ہے آپ چنیدہ لوگ ہیں جو دین کے غلبے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ کی سرپرستی میں پورا عالم کفر آپ کے خلاف صف آرا ہے لیکن ہمارے ساتھ اﷲ کی طاقت ہے جو سب سے بڑا ہے سب طاقت اسی کے پاس ہے وہ ہمارے ساتھ ہے جس کے ساتھ اﷲ ہو ا س کو کوئی شکست نہیں دے سکتا اسلامی تہذیب غالب ہو گی یہ اﷲ کا وعدہ ہے ،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں ہندوستان مظالم کرتے کرتے تھک گیا ہے لیکن کشمیری قربانیاں دیتے نہیں تھکے آج کشمیر کی بیٹی کے ہاتھ میں پتھر ہے جب کہ دوسری طرف ٹینک اور جدید اسلحہ سے لیس 8لاکھ قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہے یہ آزادی کی علامت ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا انہوں نے اراکین جنرل کونسل سے کہاکہ وہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں نبی پاک ؐ کی پیروی اختیار کریں اﷲ کو راضی کرنے کے لیے اپنی جان مال اور وقت کا استعمال کریں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بہترین منصوبہ عمل تیار کر کے آپ کے سامنے رکھ دیا ہے اس میں رنگ بھرنا آپ کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کو ایک اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنائیں گے ،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہاکہ برہمن سامراج دنیا کا بزدل ترین سامراج ہے شکست اس کا مقدر ہے کشمیریوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے کشمیرکی آزادی کا واحد حل جہاد ہے جہاد فی سبیل اﷲ سے ہی کشمیر آزاد ہو گا آج مجاہدین کے جنازوں میں لاکھوں لوگ شریک ہوتے ہیں فوج کا گھیرا توڑ کر مجاہدین کو نکالتے ہیں ایسی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہاکہ ہندوستان مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے جب تک ہندوستان کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم نہیں کرتا قائدین حریت کو رہا نہیں کرتا کالے قوانین کا خاتمہ نہیں کرتا اس وقت تک ہندوستان سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے سوا ہندوستان سے کوئی اور بات نہ کرے ۔