{AF}
راولپنڈی میں 10اگست کو مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے کیے جائیں گے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان،پاکستان کے مقتدر حلقوں اور عالمی سطح پر حمایت حاصل کرنے کے لیے سراج الحق اور لیاقت بلوچ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 10اگست کو راولپنڈی میں 11بجے دن شروع ہو گا ،ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تنظیمی جائزے کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی فیصلے بھی کیے جائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان مقتدر حلقوں اور عالمی سطح پر حمایت حاصل کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیاہے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور نریندر مودی کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے حوالے سے شوریٰ کے خصوصی سیشن میں متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین،غلام نبی نوشہری اور غلام محمد صفی بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے،شوریٰ کے اجلاس میں برادرتنظیمات اور شعبہ جات بھی اپنی رپورٹس کے ہمراہ خصوصی طور پرشریک ہوں گے۔