مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 107 دن گزر چکے ہیں، پاکستان کے لیے زبردست موقع تھا کہ وہ عالمی سطح پر ہندوستان کو بے نقاب کر کے فوجی کاروائی کروائے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 107 دن گزر چکے ہیں، پاکستان کے لیے زبردست موقع تھا کہ وہ عالمی سطح پر ہندوستان کو بے نقاب کر کے فوجی کاروائی کروائے، عبدالرشید ترابی{/AF}

ہاڑی گہل (پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 107 دن گزر چکے ہیں، پوری دنیا اس کی مذمت کر رہی ہے،پاکستان کے لیے زبردست موقع تھا کہ وہ عالمی سطح پر ہندوستان کو بے نقاب کر کے فوجی کاروائی کروائے، وزیراعظم پاکستان ایک تقریر سے اگے نہ بڑھ سکے جو باعث تشویش ہے، حکومت پاکستان و آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں بلائے اور بھارت کو واضح پیغام دے ، وزیراعظم پاکستان تمام اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں،حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ شملہ معائدہ سمیت دو طرفہ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرے، سید علی گیلانی کا خط کشمیر یوں کے جذبات کا ترجمان ہے،22دسمبر کو اہل کشمیر اسلام آباد میں آزادی کشمیر مارچ میں بھرپور طور پر شریک ہوں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب ہاڑی گہل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت نے جس جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے اس پر بھارت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، مسٔلہ کشمیر پر یو ٹرن لینے والے مشرف کا حشر دیکھ لیں، عمران خان نے کشمیر پر یو ٹرن لیا تو عوام ان کو اباؤٹ ٹرن کروا دیں گے، پاکستان کے عوام آزادکشمیر کے عوام سے زیادہ کشمیرکے مسٔلہ پر جذباتی ہیں، بھارت کی فاشسٹ حکومت کبھی بھی کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی، کرتار پورہ راہداری کھولنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا، بھارت کے حاضر سروس آفیسر جاسوس گلبھوشن کی گرفتاری اور دہشت گردی کے اعتراف کے بعد پاکستان کے پاس جواز موجود ہے کہ وہ بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے بھارتی مظالم پر آواز اٹھائے اور ان کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مسٔلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں تیز کرے انہوں نے کہا کہ مسٔلہ کشمیر پر ترکی کے صدر طیب اردگان اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مسٔلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان اور کشمیری قوم کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کو ہڑپ کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندۂِ تعبیر نہیں ہوگا اور اسے ایک دن کشمیر سے نکلنا پڑے گا انہوں نے کہا پاکستانی عوام کشمیریوں سے زیادہ کشمیر کے مسٔلے پر جذباتی ہے اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا مسٔلہ کشمیر پر جو بھی حکمران یو ٹرن لینے کی کوشش کرے گا وہ جنرل مشرف کا انجام یاد رکھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سیز فائر لائن کی طرف مارچ کے لئے حکومت آزادکشمیر تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کرکے تاریخ کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری سیز فائر لائن توڑنے کے تیار ہیں انہوں نے حکومت آزادکشمیر کے میرٹ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے میرٹ کی بحالی کے لئے ہی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی، موجودہ حکومت نے میرٹ کی بحالی کے لیے اقدامات کیے، خاص کر این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی، صاف شفاف پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں احسن اقدام ہے،جماعت اسلامی آزاد خطے میں میرٹ اور اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے، اچھے اقدامات کی تحسین اور جہاں کہیں خرابی دیکھتے ہیں اس کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کا کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد سوالیہ نشان ہے، آزاد کشمیرکی تمام جماعتوں نے راجہ فاروق حیدر کو مینڈیٹ دیا تھا ،فاروق حیدر تمام جماعتوں کا اجلاس بلائیں اور مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں، پاکستان کی سیاسی قیادت بھی مسئلہ کشمیر پر فوکس رکھے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے، 2001 میں بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیے تھے ، 9/11 کے بعد بدلتے عالمی حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور امریکہ کے سہارے پر بھارت نے سانس لیا ، افغانستان سے امریکہ کی پسپائی کے بعد عالمی منظر نامہ بدل رہا ہے، کشمیری آزادی کی منزل حاصل کریں گے شرط یہ ہے کہ حکومت پاکستان ماضی کی طرح یہ تاریخی موقع ضائع نہیں کرگی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر