{AF}
جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے 45دیں سالانہ اجلاس کی تیاری جاری 25کمیٹیاں قائم کردیں،راجہ فاضل تبسم {/AF}
جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے 45دیں سالانہ اجلاس کی تیاری جاری 25کمیٹیاں قائم کردیں،راجہ فاضل تبسم اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے 45دیں سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،اجلاس کے لیے 25کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں،یہ سالانہ اجلا س14,13اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان میں مہاجرین سے اراکین جنرل کونسل شریک ہوں گے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مشاورت کے بعد جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے امیر محمد یاسین کو ناظم اجتماع مقرر کیاگیاہے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ اراکین جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں،اجلاس میں سابقہ کام کاجائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے جائیں گے،مقبوضہ کشمیر کی تازہ صور ت حال پر غور اور اس حوالے سے اہداف طے کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی پالیسیوں کے حوالے سے بھی بحث کی جائے گی،اجلاس کا آغاز 13اکتوبر کوصبح 11بجے ہوگا،اجلاس میں پاکستان اور آزاد کشمیرکی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔