{AF}
ڈاکٹر خالد محمود نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 7اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمودنے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 7اکتوبر کو اسلام میں طلب کر لیا ،ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 7,8اکتوبر بروز ہفتہ،اتوار دن گیارہ بجے مرکز جماعت اسلامی بستی دارالسلام لہتراڑ روڈ برما کھنہ ڈاک اسلام آباد میں ہو گا اجلاس میں آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کے نو منتخب اراکین شوریٰ شرکت کریں گے اور حلف اٹھائیں گے اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔