پاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،سراج الحق

{AF}siraj ul haqپاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،سراج الحق {/AF}

پاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،سراج الحق کشمیریوں سے بے وفائی کی تو نہ شہ رگ رہے گی نہ سی پیک،ڈاکٹر خالد محمود خان حکومت مظفرآباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس بلائے،زندگی کی آخری سانس تک کشمیر کے لیے لڑیں گے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں حکمران اگر سوئے ہوئے ہیں تو عوام جاگ رہے ہیں،ہم خون کے آخری قطرے اور زندگی کی آخری سانس تک کشمیرکی آزادی کے لیے لڑیں گے ،ہندوستان نے پاکستان پر 3جنگیں مسلط کیں بنگلہ دیش کو الگ کیا وہ مکار دشمن ہے ،پاکستان اگر سیراب ہے ،ہریالی ہے تو یہ کشمیر کے دریاؤں کی وجہ سے ہے ،کشمیریوں نے آزادی کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہزاروں زخمی ہزاروں جیلوں میں ہیں ہزاروں عفت ماب بہنوں کی عزتیں لٹی ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادی کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،سینیٹر مشتاق،میاں اسلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سید علی گیلانی نے نیسنل مینڈیلاسے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،کشمیریوں کے خلاف ہندوستان ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہا ہے ،کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے پاکستان کو مضبوط بنایا ہے ،اسرائیل اور ہندوستان کٹھ جوڑ پوری امت کے لیے نقصان دہ ہے ،کشمیر کاز کے لیے نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے صرف کشمیر کے لیے کام کرے ،انسانی حقوق کی تنظیموں کو فعال بنایا جائے حکومت پاکستان پوری مسلم دنیا کا مظفرآباد میں انٹرنیشنل کانفرنس بلائے جس کا ایک نکاتی ایجنڈا کشمیر ہو اور کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا جائے ،جدوجہد آزادی میں کشمیر ی قیادت کو بین الاقوامی سطح پر رول دیا جائے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے بے وفائی کی گئی تو نہ شہ رگ رہے گی نہ سی پیک،کشمیری 71سالوں سے پاکستان کی سلامتی ،بقاء اور تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں،جماعت اسلامی پاکستان اور پاکستانی قوم سے کوئی گلہ نہیں انہوں نے ہمیشہ پشتیبانی کی حکمران خوش کے ناخن لیں اور کشمیرکی آزادی کے لیے موثر اور ٹھوس پالیسی اختیار کریں،24اکتوبر کو آزاد خطے کے عوام نے جہاد کے ذریعے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان نے آزاد کروائے اور انقلابی حکومت قائم ہوئی اس وقت کشمیریوں نے ٹوپی دار بندوقوں سے یہ علاقے آزاد کروائے اور میں پرعزم کشمیریوں کے حوصلوں اور جذبوں کی بنیاد پریہ یقین رکھتا ہوں کہ حق آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہو گا کشمیریوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان بننے سے قبل 19جولائی 1947کو کر دیا تھا لیکن جعلی دستاویز کی بنیاد پر ہندوستان نے 27اکتوبر کو کشمیر پر فوج کشی کی کشمیری تب سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا خون عالمی برادری کے سر ہے اسلامی ممالک کے حکمران بھی وہ کردار ادا نہیں کرسکے جو کرنا چاہیے تھا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ایک نائب وزیر خارجہ کا تقررکرے مظالم کو عالمی فورمز پر اٹھائے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں ہمارے بہن بھائیوں کا خون او ر سسکیاں بھی شامل ہیں اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پاکستان بنجر صحرا میں تبدیل ہو جائے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر