گلگت بلتستان میں ہونے والے 15کے انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنایا جائے ،نورالباری

{AF}noor ul bari گلگت بلتستان میں ہونے والے 15کے انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنایا جائے ،نورالباری {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے 15کے انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنایا جائے ،لالچ،مداخلت ،دباؤ سیاسی شعبدہ بازیاں حساس علاقے میں حالات کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں ،تبدیلی کے دعوے دار حکومتی پارٹی روایتی سیاسی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کو سیاسی مفادات سے منسلک کررہی ہے ،اس موقع پر کسی قسم کا پیکیج انتخابات میں کامیابی کے لیے ڈرامہ بازی کے مترادف ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے اس طرح کا تاثر اور سرگرمیاں سیاسی مداخلت میں آتی ہیں جو مناسب نہیں ہیں ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی اور تمام سٹیک ہولڈرز سے رائے لی جائے ،وزیر اعظم پاکستان آزادکشمیر ،مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کو اعتماد میں لیں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تا کہ مشاورت کے ساتھ اس عمل کوآگے بڑھایا جائے ،اس کے مغائر اگر کوئی فیصلہ کی گیا یاصوبہ بنایا گیا تو یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو اور آئین کی متعلقہ شق کے خلاف ہو گا ،چونکہ آئین پاکستان میں رائے شماری کے ذریعے ریاست کو پاکستان سے منسلک کرنے کا لکھا گیا ہے جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جو حقیقی طور پر گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکررہی ہے اس سلسلے میں جماعت نے کئی آل پارٹیز فورمز تشکیل دئیے سب طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے مشترکہ لائحہ عمل پر متفق کیا سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے کسی ایسے فیصلے کے ذریعے رائے شماری سے قبل اسے پاکستان کا صوبہ بنانے کی کوشش ہندوستان کے مقاصد اور پروپیگنڈے کو تقویت دے گی ،گلگت بلتستان کو حقوق دینے کا طریقہ یہی ہے کہ ان کو آزاد کشمیر طرز کا نظام حکومت دیا جائے اور ان کو آزادکشمیر اور دیگر صوبوں کو جو حقوق حاصل ہیں ان کو بھی دئیے جائیں کشمیری پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کی جدوجہد کررہے ہیں تحریک آزادی کشمیر تکمیل پاکستان اور تحفظ پاکستان کی تحریک ہے ،کشمیری پاکستان سے محبت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں اس طرح کے فیصلے سے ان کی محبت کا تعین نہیں کیا جاسکتا بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ریاست کی وحدت کو برقراررکھا جائے حالات کے تناظر میں عالمی سطح پر حکمت عملی کو اور موثر بنایاجائے اور کشمیریوں کو حوصلے اور پشتیبانی کا پیغام دیاجائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر