{AF}
کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف آج 27اکتوبر اسلام آباد میں بھرپور انداز سے آزادی کشمیر مارچ کیا جائے گا ،فاضل حسین تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف آج 27اکتوبر اسلام آباد میں بھرپور انداز سے آزادی کشمیر مارچ کیا جائے گا ،کشمیری پوری دنیا میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے ،کشمیریوں نے 71سالوں میں بھارتی فوجی قبضے کو ایک لمحے کے لیے بھی قبول نہیں کیا ،کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں ان کو آزادی سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بھارہ کہو میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیری آج بھرپور انداز سے اپنے گھروں سے نکلیں آزادی کشمیر مارچ میں شرکت کریں،آزادی کشمیر مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان کریں گے انہوں نے کہاکہ آبپارہ چوک میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ای میل کرنے کا اہتمام بھی موجود ہے اس موقع پر تصویری نمائش دیکھنے کے ساتھ ساتھ ای میل مہم میں بھی حصہ لیں ۔