جماعت اسلامی آزادکشمیر کا 45واں سالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزادکشمیر کا 45واں سالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا{/AF}

 اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا 45واں سالانہ اراکین جنرل کونسل کا 2روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو گا ،ترجمان کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی آزادکشمیر،گلگت بلتستان،حلقہ مہاجرین پاکستان اور حلقہ خواتین سے اراکین جنرل کونسل شریک ہوں گے ،اجلاس 13اکتوبرصبح 11بجے مرکز جماعت اسلامی برما پل کھنہ ڈاک اسلام آباد میں ہو گا ،اجلاس میں سابقہ کام کے جائزے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے اہداف طے کیے جائیں گے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور سیاسی پالیسوں پر بحث بھی کی جائے گی ،اجلاس سے جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی آزادکشمیر کے قائدین خطاب کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر