نریندر مودی کو گرفتا ر کرنے والے کو 1کھرب روپے دیں گے،سراج الحق متاثرین زلزلہ کے 7کھرب روپے کہاں گے اور آزاد کشمیر کے اربوں روپے کا بجٹ فائلوں میں موجود ہے مگر زمین پر موجود نہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkنریندر مودی کو گرفتا ر کرنے والے کو 1کھرب روپے دیں گے،سراج الحق، متاثرین زلزلہ کے 7کھرب روپے کہاں گے اور آزاد کشمیر کے اربوں روپے کا بجٹ فائلوں میں موجود ہے مگر زمین پر موجود نہیں ،عبدالرشید ترابی{/AF}

 راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اس خطے کے لوگ عظیم اور حوصلے والے ہیں میں باالخصوص نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ محمد بن قاسم،صلاح الدین ایوبی اور محمودغزنوی بنیں،میں اپنی بہنوں اور بھائیوں سے یہ توقع ہے کہ آپ مجاہدوں کی اولاد ہیں پوری ملت اسلامیہ فخر کرتی ہے ،شہداء کے مقدس خون کی خوشبو آج بھی موجود ہے آج آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ خون شہداء کے ساتھ غدار ی نہیں کرنی اس جدوجہد کو آگے بڑھا کر کامیاب کروا کر آزاد کرانا ہے ۔ہم نے آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرواکر منزل تک پہنچانا ہے جب تک دشمن کاقبضہ ہے ہمیں زندگی کے آخری لمحے اور خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے سید صلاح کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تم اور تمہارے چیلے صلاح الدین کو گرفتار نہیں کر سکتے ہم نریندر مودی کے دانت توڑیں گے جو صلاح الدین کی طرف بڑھے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا یہاں کا ہر نوجوان ہر بزرگ ایٹم بم ہے ،میں کہتا ہوں جو مودی کو گرفتا رکر ے گا میں اسے ایک کھرب روپے دوں گا ،دشمن کو دشمن سمجھنا چاہیے جو دشمنوں کو دوست سمجھتے ہیں انہیں شرم کرنی چاہیے وہ اسلام آباد میں موجود ہیں جو ہندوستان کو موسٹ فیورٹ قرار دیتے ہیں کبھی کرکٹ ڈپلومیسی کبھی ٹماٹر ڈپلومیسی کا نام دیتے ہیں ،میں اعلان کرتا ہوں جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت جو بھارت سے دوستی کرے گا وہ پاکستان کا غدار ہے ،جو دوستی چاہتے ہیں وہ دہلی چلے جائیں ان کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے،کشمیر کی آزادی جماعت اسلامی کی ترجیح اول ہے ،کشمیر کے حوالے س جتنا کلئیر موقف جماعت اسلامی کا ہے اتنا کسی کا نہیں جن کی پالیسی منافقت پر ہے اس سے جماعت اسلامی کی کوئی دوستی نہیں ہو سکتی،میں پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ گو ماگو کی کیفیت ختم کریں اور کشمیر کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کریں کشمیریوں نے قربانیوں کی بڑی تاریخ رقم کی ہے قبرستان آباد ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نلسن مینڈیلہ نے اپنے عوام کے لیے 27سال جیل میں گزارے اور سید علی گیلانی نے 27سال سے زیادہ پاکستان کے لیے جیل میں گزارے ہیں ،میرا تعلق ہر کشمیری کے ساتھ ہے ،کشمیریوں سے کہا گیا کہ ہڑتال کریں وہ کرتے ہیں بائیکاٹ کا کہا جائے تو وہ کرتے ہیں کون سی قربانی ہے جو انہوں نے پیش نہیں کی اگر اسلام آباد کے حکمرانوں کو ان پر شک ہے تو اندھے ہیں ،بہرے ہیں اور دشمن سے ملے ہوئے ہیں،اہل کشمیر نے قربانیاں دیں منز ل کے قریب تھے لیکن کمزور اسلام آباد کے حکمرانوں کی کمزور پالیسوں کی وجہ سے منزل دور ہو گئی ،میں آپ کے پاس آیا ہوں 18کروڑ عوام آپ کی پشت پر ہیں ،سید علی گیلانی سری نگر گئے تو لاکھوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور پاکستان کا جھنڈا بلند کیا اور جشن منایا ان کی لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم ہو چکی ،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں جب تک نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والی جماعت برسرا قتدار نہ ہو ہم کشمیر کے لیے جلسے جلوس تو کر سکتے ہیں لیکن آزادی کی منزل حاصل نہیں کر سکتے ہیں میں چاہتا ہوں کشمیر کا مسئلہ حل ہو اسلام آباد اور مظفرآباد میں اسلامی فلاحی حکومت قائم ہو ،انہوں نے کہا کہ انسان نے چاند پر قدم رکھا اور مریخ پر جا رہا ہے مگر کشمیر کی سڑکیں آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں پیسہ تو بہت آتا ہے مگر کہاں خرچ ہوا ہے 500ارب روپے سے زیادہ جو پیشہ جمع ہوا تھا وہ کہا ں گیا،کشمیر کے نام پر جمع شدہ پیسے کدھر گئے ہم ان کا حساب مانگیں گے میں سینٹ میں کشمیریوں کی نمائندگی کروں گا میں ہاتھ ہو گا ان کا گریبان ہوگا جنہوں نے کشمیریوں کا پیشہ لوٹا،انہوں نے کہا کہ آج بھی اساتذہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں سارا پیسہ مراحات یافتہ طبقے پر خرچ ہوتا ہے ،فساد کی جڑ اسلام آباد کا کنواں ہے جس میں گندگی پڑی ہے جب تک وہ صاف نہ ہو نہ کوئٹہ خوشخال ہوسکتا ہے نہ کراچی پشاور اور نہ مظفرآباد ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لوڈ شیڈنگ ہے جب کہ پانی موجود ہے ،ہر دریا پر کئی ہزار بجلی پر پراجیکٹ بن سکتا ہے ،کشمیریوں کو صرف 350میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے،کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے ،میں آپ سے مشاورت کرنے آیا ہوں لوگوں کا ایجنڈا کیا ہے کشمیری کی آزادی چاہتے ہیں شہداء کی اولا د ہیں اگر ایسا ہے تو بھی عبدالرشید ترابی،اعجازافضل اور ڈاکٹر خالد اسمبلی کے اندر موجود کیوں نہیں ہیں،اگر یہ اسمبلی میں ہوں توآپ کے تمام مسائل حل ہو جائیں اور مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو تقویت ملے گی ،انہوں نے کہا کہ جس فوج کی قیادت بزدلوں کے ہاتھ میں ہو وہ کامیاب نہیں ہو سکتی ،اہل کشمیر کا ہر نوجوان شیر ہے ہر بزرگ طوفان ہے اس لیے بزدل قیادت کو تبدیل کریں،میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ انہوں نے کہا کہ میں جوتوں کے بغیر تھا برف کی وجہ سے سکول جانے سے انکار کیا میری والدہ نے مجھے لاڈ کیا اور ٹوپی پنہائی ،میں اپنی ماں کو سلام پیش کرتا ہوں،جس نے مجھے خودار بنایا جب میں وزیر خزانہ بنا تو میں نے کتابیں مفت کرنے کا اعلان کیا،میں سکول میں گیا میرے پاس بستہ نہیں تھا جس کی وجہ سے میرا اخراج ہو گیا میں 25دن سکول سے باہر بیٹھ کر دن گزارتا تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب کتابیں اور بستے حکومت دے گی تا کہ کوئی سراج الحق سکول سے نہ نکالا جائے،انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پانچ بیماریوں کا علاج مفت کریں گے کینسر،دل کی بیماری،گردے کی بیماری،یرقان ،انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر 30ہزار سے کم آمدنی پر سبسڈی دیں گے آٹا ،دال،چینی،گھی اور چاہیے،نصاب تعلیم یکساں کریں گے،وزیر اعظم ہاؤس کو یتیم خانہ بنائیں گے میں ایسے نظام کو نہیں مانتا جس میں غریب کا بیٹا گندگی کے ڈھیر پر رزق تلاش کرے اور امیر کا کتا ڈبل روٹی کھائے،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں جدوجہد میں 2300لوگ اس وقت آئے تھے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سراج الحق مظلوم کشمیریوں کے ترجمان ہیں،اس تاریخی جلسے کو منظم کرنے پر امیر ضلع پونچھ ان کی ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی سیاسی سفر میں پیش رفت کررہی ہے ،بلدیاتی انتخابات میں KPKکے عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کیا اس شاندار کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کا خیر مقدم کرتے ہیں ہم جماعت اسلامی پاکستان کو اہل کشمیر کی غیر مشروط پشتیبانی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے بھرپور پشتیبانی کی قاضی حسین احمد نے پوری امت کو اس تحریک کی پشت پر لا کھڑا کیا سراج الحق نے پوری قوم کے اندر تحرک پیدا کیا اور مینار پاکستان اجتماع عام کر کے اس کوعملاًتحریک آزادی کا اجتماع بنایا اور ساری دنیا کی تحریکوں کو وہاں بلایا کر ان سے مشتر کہ کشمیر پر قرارداد منظور کروائی ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر 7لاکھ فوج کی سنگینوں کے نیچے پاکستانی پرچم میں نکلے ہیں ،پوری قوم ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے ،انہوں نے کہا کہ پوری امت کشمیریوں کے ساتھ ہے میں سید علی گیلانی،شبیر شاہ ،یاسین ملک،سید صلاح الدین جنہوں نے نریندر مودی کے ایجنڈے کو ناکام بنایا ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں آزاد کشمیر کی جماعت اسلامی اور پاکستان کی جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے جو کسی کو بے وفائی کرنے دے گی اور نہ خود پیچھے ہٹے گی انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ جس نے سفارتی ریلیف اور دیگر محاذوں پر کردار ادا کرنا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہا ہے انہوں نے کہا کہ چند ہزار مہاجرین ہڑتالیں کرنے پر مجبور ہیں جو بیس کیمپ کے حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ خطہ اس لیے آزاد کروایا تھا کہ یہاں عدل و انصاف ہو گا میرٹ ہو گا مظلوم کی داد رسی ہو گی مگر وہ سارے خواب تشنہ ہیں غازی ملت ،کپٹن حسین شہید کی قیادت میں یہاں کے لوگوں نے جدوجہد کی مگر وہ مقاصد حاصل نہ ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ اس نالائقی کی وجہ سے آج تحریک آزاد ی کشمیر سنگین مسائل سے دوچار ہیں،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ملازمین پڑے لکھے لوگ اپنے حقوق کے لیے ہڑتالوں پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیم میں من پسند لوگوں کا تقرر کر کے اور سرکاری محکموں میں من پسند لوگوں کو نواز انہوں نے کہا کہ 7کھرب روپے اس خطے میں آئے وہ کہا ں گئے ،انہوں نے کہا کہ ریاست کا سالانہ بجٹ اربو ں روپے ہے جو زیادہ تر فائلوں میں ہے زمین پر اس کا کوئی حساب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنے کا وقت آتا ہے تو لوگ با صلاحیت با کردار قیادت کو منتخب نہیں کرتے جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیے بغیر نہ مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے اور نہ ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں وہ لائحہ عمل جو سراج الحق نے پاکستان میں دیا اسی سے تبدیلی آسکتی ہے انہوں نے پاکستان میں یہ کر کے دیکھا ہے مجھے 5سال موقع ملا تو قانون سازی میں تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ،کرپٹ اور نا اہل قیادت کو مسترد کریں اسی کے نتیجے میں تبدیلی آسکتی ہے ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ پاکستان میں انقلاب کی کرن سراج الحق ہیں سراج الحق کے لیے یہ دھرتی نئی نہیں ہے 68سال گزر گئے اصلاح احوال نہیں ہو سکی اسلام آباد سے لوگ مسلط کیے جار ہے ہیں گذشتہ الیکشن عبدالرشید ترابی اور میں نے جیتا مگر ہمیں ہرا دیا گیا یہ بات انہوں پنے میں مجھے آکر بتائی اس لیے اسلام آباد میں بیٹھ کر آزاد کشمیر میں حکومت بنانے والوں کو لگام دیں پاکستان کو خوشخال بھی بنائیں وہ آپ ہی بنا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے آئیں گے کشمیر آزاد کروائیں گے اور بھارت کے تسلط کو ختم کریں گے سید علی گیلا نی کے ساتھ ہوں گے تم جتنا مرضی پہرے بٹھا لو جہاد فتح مند ہو گا ،ہم نے اس کلمے کے ساتھ بے وفائی نہیں کی جس کے لیے پاکستان وجود میں آیا تھا پاکستان کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہم اس سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی طرف آنے والے مہاجرین کہلاتے ہیں اور وہ آج اپنے مسائل کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں بیس کیمپ کے لٹیرے ان کے مسائل حل نہیں کررہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل معلوم نہیں کہاں جاتے ہیں ہمیں تو ہسپتال تو UAEوالوں نے بنا کر دیا ہے ،پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان نفرت ڈالنے والے کون ہیں پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ نکالیں گے،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اکبر حسین نے کہا ہے کہ یہ خطہ کسی نے ہمیں تشتری میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ جدوجہد کر کے آزاد کروایا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر سراج الحق بدلیں گے آزاد خطے کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے اصلاف نے زندہ کھالیں کھچوائیں ،یہ خطہ شاہینوں کا مسکن ہے بھارت شاہینوں کو غلام نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان کی قرارداد غازی ملت نے منظور کروائی اور شہداء اور غازیوں کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ یہاں کے رہنے والے بیرون ملک سے ہو کر بھی اپنی اپنی حیثیت کے مطابق کام کررہے ہیں یہ خطہ قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے ،امید وار قانون ساز اسمبلی حلقہ 1عباسپور چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کے حقیقی ترجمان سراج الحق ہیں ہم ان کو یہاں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں حلقہ نمبر4کے امیر سجاد انور نے کہا ہے کہ سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کی قیادت میں اس خطے میں تبدیلی لائیں گے اس موقع پر سردار سرفراز،سردارانور،سردار قیوم افسر،مختار علی خان،سردار مصطفی ،قاضی آصف اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر قراردادیں پاس ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی پوری قوم سید علی گیلانی کے ساتھ ہے بھارت نے ان پر اظہار رائے کی پابندی لگا کر جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کر دیا قرارداد میں متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کو بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی پٹیشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سید علی گیلانی اور سید صلاح الدین کشمیریوں کے ہیرو ہیں قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم کا آغاز کرے اور بھارت کو مجرموں کے کہٹرے میں کھڑا کرے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر