{AF}
5فروری یوم یکجہتی کشمیر آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان میں بھرپور انداز سے منایا جائے گا ، نثار احمد شائق {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شائق نے اعلان کیا ہے کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان میں بھرپور انداز سے منایا جائے گا ،پریس کانفرنسز،سیمینارز ،تصویری نمائش اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی ،ہندوستان ممنوعہ ہتھیار استعمال کر کے وادی میں نوجوانوں کی بنیائی چھین رہا ہے ،کشمیر ی اپنے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،آزاد خطے کے نوجوان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا آغاز کریں، نوجوان امید کی کرن،کشمیر کی آزادی اور خطہ میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے،آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان میں کشمیری نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے متحدومنظم کر کے کھیلوں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کی مرکزی کونسل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جے آئی یوتھ پنجاب کے صدر اویس اسلم مرزا سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شائق نے کہا کہ نوجوان اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ظلم وستم کے نظام کو جڑ کے اکھاڑ پھینکیں گے ،معاشرے میں ظلم وستم کا شکار افرد کی داد رسی کریں گے تھانے کچہریوں میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ،انہوں نے کہاکہ جلد آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور انتخابی حلقوں میں جے آئی یوتھ کی فعال تنظیم قائم کریں گے انہوں نے کہاکہ نوجوان کسی بھی تحریک کی کامیابی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں جے آئی یوتھ استحصالی نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انہوں نے کہاکہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نوجوان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کریں گے ۔