{AF}
جماعت اسلامی 5جنوری سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی ، راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹر ی جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 5جنوری سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی ،یکجہتی کشمیر کے دوران جماعت اسلامی آزاد کشمیر،گلگت بلتستان ،حلقہ مہاجرین پاکستان اور تارکین وطن ،سیمینارز،کانفرنسز،بار ایسویسی ایشنز،پریس کلبزمیں کانفرنسز،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ای میل اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر بارے متوجہ کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکزی شعبہ جات اور ادارہ جات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر قابض بھارتی افواج بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں لاکھوں جانوں کے نذرانے آزادی کے لیے پیش کیے جا چکے ہیں ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں ہزاروں گمنام قبروں کا انکشاف ہو چکا ہے ،بھارتی ٹارچر سیلوں میں کشمیریوں کو ٹارچر کر کے شہید کیا جارہاہے ان حالات میں عالمی برادری کی خاموشی بھارت کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے جماعت اسلامی پورا ایک ماہ مہم چلائے گی رائے عامہ کو منظم کیا جائے گا کالجز اور جامعات میں آگاہی پروگرامات کیے جائیں گے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک کروڑ ای میل بھیجنے کے نویں مرحلے کا آغاز کیا جائے گا کشمیری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک کروڑ ای میل بھیجیں گے اگر سیکرٹری جنرل نے اس پر بھی عمل نہ کیا تو ایک کروڑ خون کی بوتلیں بھجیں گے اس پر بھی خاموشی رہی تو لاکھوں کشمیری دستیاب وسائل سے اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کے لیے نکلیں گے اس کے بعد حالات جو بھی ہوں گے اس کی ذمہ داری ہندوستان ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر عائد ہو گی ۔