تعلیم سے محروم سوا 2کروڑ بچے حکومت کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں: مشتاق ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq advocateتعلیم سے محروم سوا 2کروڑ بچے حکومت کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں: مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}

تعلیم سے محروم سوا 2کروڑ بچے حکومت کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں: مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ فاضل بچوں کی تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے گلگت بلتستان کی عمرانہ،نمیر حسن مدنی سمیت دیگر قائدین کا خطاب اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مرکز جماعت اسلامی اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان و سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم سے محروم سوا 2کروڑ بچے حکومت اور نیم سرکاری اداروں کی توجہ کے مستحق ہیں ،کروڑوں بچوں کا تعلیم سے محروم رہنا ہمارے معاشرے کا بڑا المیہ ہے ،حکومت فوری طور تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ان بچوں کو سکول کی دہلیز پر لانے کا اہتمام کرے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 25سال قبل آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سکولز قائم کر کے ان بچوں کو تعلیم دلانے کی کوشش کی جس میں کامیابی ہوئی ،آزادکشمیر میں دبستان سردار بہادر علی خان اور گلگت بلتستان میں تعمیر نو کے ناموں سے سکولز کا آغاز کیا گیا آج یہی سکولز مختلف ناموں سے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنر ل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کروڑوں بچے جو تعلیم سے محروم ہیں ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے ،انہوں نے کہاکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے محض تعلیم کافی نہیں ہے بلکہ تربیت بھی وقت اور حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں محمود احمد،ڈاکٹر نعیم قریشی،ڈاکٹر فصاعت علی خان،پروفیسر غلام مصطفی،مظفر سید کی خدمات قابل تحسین ہیں ،سیمینار سے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عمرانہ ،آفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے نمیر حسن مدنی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر