عشرہ یکجہتی کشمیربھرپور انداز سے منائیں گے،5فروری کو مظفرآباد میں عظیم الشان یکجہتی پروگرام ہو گا،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehman عشرہ یکجہتی کشمیربھرپور انداز سے منائیں گے،5فروری کو مظفرآباد میں عظیم الشان یکجہتی پروگرام ہو گا،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ عشرہ یکجہتی کشمیربھرپور انداز سے منائیں گے،5فروری کو مظفرآباد میں عظیم الشان یکجہتی پروگرام ہو گا جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے اور کشمیریوں سے یکجہتی اور اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کشمیریوں سے یکجہتی کا تقاضا پہلے سے زیادہ ہے اہل مظفرآباد اپنی تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قومی کاز کے لیے پروگرام میں شریک ہوں میں تمام طبقات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس موقع پر بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اس کے مثبت اثرات تحریک آزاد ی کشمیر پر مرتب ہوں گے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد آزادی شروع کر رکھی ہے جس کو مکار دشمن بھارت بڑی چالاکی کے ساتھ آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی سازش کررہا ہے ان حالات میں پہلے سے زیادہ یکجہتی کی ضرورت ہے اور کشمیریوں کو مثبت پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان سراج الحق کا کشمیری مظفرآبادکی سرزمین پر فقید المثال استقبال کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر