{AF}
جماعت اسلامی کو اخلاقیات اور سیٹوں سے مستعفی ہونے کا درس دینے والے پہلے خود ان کم از کم 15سیٹوں سے استعفے دیں،نورالباری {/AF}
اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو اخلاقیات اور سیٹوں سے مستعفی ہونے کا درس دینے والے پہلے خود ان کم از کم 15سیٹوں سے استعفے دیں جو جماعت اسلامی کے فیصلہ کن ووٹوں سے جیتے ہیں اگرچہ جماعت اسلامی کا ہر حلقے میں ووٹ بینک ہے جو مسلم لیگ ن کو پڑا ہے 15حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد کیا جائے تو نتائج سامنے آ جائیں گے کہ کتنا کس کا مینڈیٹ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے بعض حلقوں کی طرف سے آنے والی خبروں کے جواب میں کیا،نورالباری نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی کشیدگی بڑھانے کے حق میں نہیں ہے آزاد کشمیر کے عوامی مسائل اور لوگوں کی توقعات ہیں اور کشمیر کی آزادی کا اہم ایجنڈا ہمارے سامنے ہے ہمیں عوامی مسائل کے حل اور کشمیر کی آزادی کی حکمت عملی بنانی چاہیے اور حکومت کو بھی اسی راستے پر چلنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی میدان میں اترنے سے قبل سیاسی ایڈجسٹمنٹ کرتی ہیں اور ن لیگ نے جماعت اسلامی سے سیاسی ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور جماعت اسلامی نے اپنے عہد کے مطابق ان کی بھرپور انتخابی مہم چلائی اور فیصلہ کن ووٹ ن لیگ کے امیدواروں کو دئیے اسی کے نتیجے میں مسلم لیگ نے جماعت اسلامی کو 2مخصوص سیٹیں دیں اور برائے راست انتخاب میں بھی ایک ٹکٹ دیا اور دوسرے پر وعدہ پورا نہیں کیا نورالباری نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر جماعت اسلامی پاکستان کی شاخ نہیں ہے تنظیمی اور دستوری طور پر الگ جماعت ہے جماعت اسلامی آزاد کشمیر اپنی پالیسیوں اور فیصلوں میں آزا د ہے مسلم لیگ ن اگر ن لیگ پاکستان کی شاخ ہے اور وہاں کا دباؤ برداشت نہیں ک سکتی تو اس کا جماعت اسلامی کے پاس کوئی علاج نہیں ہے ۔