جماعت اسلامی ویژن2030لے کر میدان میں نکلی ہے کشمیر کی آزادی اوراسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہمارا ہدف ہے،راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam جماعت اسلامی ویژن2030لے کر میدان میں نکلی ہے کشمیر کی آزادی اوراسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہمارا ہدف ہے،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ویژن2030لے کر میدان میں نکلی ہے کشمیر کی آزادی اوراسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہمارا ہدف ہے،آزاد خطے میں مخلص،دیانتدار،باکردار اور پرعزم قیادت کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی 27,26جنوری کو لیڈر شپ ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے ،مستقبل اسلامی تحریک کا ہے دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں جماعت اسلامی اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی سیکرٹری چوہدری امجد یوسف،امیر ضلع بھمبر چوہدری فرید،بدر ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد محمد یاسین سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں ،وارڈ کی سطح تک تنظیم کو موثر بنائیں ،موثر افراد کو جماعت میں شامل کریں ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ہماری دعوت کی بنیاد اﷲ کی کتاب ہے اس کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط ہونا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل کے حل کے لیے بروئے کار آئیں عوام کے ترجمان بنیں ،ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر میں عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر