{AF}
پوری قوم 5فروری کو بھرپور انداز سے یوم یکجہتی کشمیر منائے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ پوری قوم 5فروری کو بھرپور انداز سے یوم یکجہتی کشمیر منائے،5اگست 2019ء کے بعد ریاست جموں وکشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے نریندرمودی کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کررہے ہیں لاکھوں غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو ڈومسائل جاری کیے جارہے ہیں نریندرمودی اسرائیل طرز پر فوجی کالونیاں قائم کر کے آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوؤں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بسانے کی گھناؤنی سازش کو آگے بڑھا رہا ہے ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کے تدارک کے لیے ملت اسلامیہ پاکستان اور امت مسلمہ حقیقی پشتیبانی کا کردار ادا کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاک ڈاؤن کو 900دن پورے ہو چکے دنیا نے مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا،عالمی برادری دوہرا معیار تر ک کرے اور ہندوستان کے جنگی جرائم پر اسے کٹہرے میں کھڑا کرے انہوں نے کہاکہ برطانوی لافرم کی جانب سے ہندوستانی آرمی چیف اور وزیر داخلہ جو کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم میں مرتکب ہیں کے حوالے سے اقدامات کی درخواست خوش آئند ہے مہذب دنیا ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرے،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی افواج کالے قوانین کی آڑ میں مظالم کی انتہا کررہی ہیں انسانی حقوق کے کارکنان،صحافی،اساتذہ اور وکلاء کو اغوا کرکے قتل کیا جارہا ہے نام نہاد جمہوریت کادعویدار ہندوستان انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اہل پاکستان اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیر یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں وحدت کشمیر اور حق خودارادیت کے حصول تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔