کشمیری2سو سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں و ہ نہ پہلے گھبرائے تھے اور نہ اب گھبرائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid کشمیری2سو سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں و ہ نہ پہلے گھبرائے تھے اور نہ اب گھبرائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

بھمبر(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری2سو سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں و ہ نہ پہلے گھبرائے تھے اور نہ اب گھبرائیں گے ،شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہو گا ،کشمیریوں نے 15اگست 1947کو اعلان بغاوت کر کے ڈوگرہ سامراج کے خلاف جہاد کر کے دونوں خطے آزاد کروائے مجاہدین راجوری اور بارومولہ تک پہنچ گے تھے نہرو اقوام متحدہ میں جا کر سیز فائر نہ کرواتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا ،24اکتوبر کو آزادکشمیر اور 1نومبر کو گلگت بلتستان کی انقلابی حکومت قائم کی اور بقیہ کشمیر کی آزادی کا عزم کیا جو ہم پر فرض اور قرض ہے ،ہری پوری،پونا،برنالہ،سمیت سیز فائر لائن سے ملحقہ دیہاتوں میں بینکرز فوری تعمیر کیے جائیں تا کہ انسانی زندگیوں کو بچایا جاسکے ،ہندوستان نے عملاً جنگ مسلط کررکھی ہے ایک بار پھر 1947کے کردار کے دہرانے کی ضرورت ہے ،قبیلائی عصبیت،سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر یکجہتی کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جائے ،جماعت اسلامی کشمیر کی مکمل آزادی تک کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے کسی ضرب تقسیم کو قبول نہیں کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام معززین کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثنا ڈاکٹر خالد محمود خان نے ہری پور دلپزیر مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام161دنوں سے کرفیو کی حالت میں اپنے گھروں میں محصور ہیں اپنے مرحومین کو دفنانے کی اجازت نہیں ہے ایسے میں بیس کیمپ کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ایک لمحے کے لیے بھی ہندوستان کے قبضے کوتسلیم نہیں کیا 31اکتوبر کے بعد سری نگر کا سقوط ہو چکا ایسے میں جماعت اسلامی نے آزادکشمیر بھر گلگت بلتستان اور پاکستان میں کشمیر بچاؤ مارچ منعقد کر کے رائے عامہ کو بیدار کیا 22دسمبر کو اسلام آباد میں لاکھوں افراد نے اسلام آبادکے حکمرانوں اور بین الاقوامی برادری کو پیغام دیا کہ کشمیر پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے اور 22کروڑ عوام کشمیریوں کے پشت پر ہیں انہوں نے کہاکہ قائدین حریت سید علی گیلانی،یاسین ملک ،شبیر شاہ،آسیہ اندرابی،میرواعظ عمرفاروق،عبدالحمید شیخ،اشرف صحرائی کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں اور استقامت کے نتیجے میں آج یہ تحریک فلش پوائنٹ بن چکی ہے کشمیریوں نے آزادی کی تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کردیا اب حکومت پاکستان آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر