آزاد خطے کے عوام ملت اسلامیہ جموں وکشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری بھرپور انداز سے منائیں ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid آزاد خطے کے عوام ملت اسلامیہ جموں وکشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری بھرپور انداز سے منائیں ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ آزاد خطے کے عوام ملت اسلامیہ جموں وکشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری بھرپور انداز سے منائیں ،منتخب جمہوری حکومتوں کو مدت پوری کرنی چاہیے جماعت اسلامی جمہوری عمل کی ہمیشہ حامی رہی ہے جمہوریت ہی کے ذریعے حقیقی تبدیلی آسکتی ہے جماعت اسلامی نے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے انتخابات میں اگر سرمائے کا عنصر ختم ہو جائے تو اچھی قیادت منتخب ہوسکتی ہے جماعت اسلامی کے کارکن بھرپور انداز سے یکجہتی کے پروگرامات کا اہتمام کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہمیشہ کی طرح امسال بھی عشرہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منا رہی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030کے مطابق پیش قدمی کررہی ہے بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی آزادی ہمارایجنڈا ہے جماعت اسلامی کے کارکن اس ایجنڈے کے مطابق اپنے اہداف پورے کریں غلبہ اسلام ہی سے عوامی مسائل حل ہوں گے اور کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل ہو گی یہ خطہ ہمارے آباواجداد نے اسلام کے لیے آزاد کروایا تھا ان کے ادھورے خوابوں کی تعبیر بھی کرنی ہے اور بقیہ کشمیر بھی آزاد کرانا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر