تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزاد حکومت طبی عملہ،پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ اور اورسیز کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کرے ،کورونا کی بڑھتی ہوئی صورت حال میں حکومت کسی لاپرواہی اور غیر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہ کرے،آزادکشمیر کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے سٹاف کو کیٹس فراہم کی جائیں اور طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد مطلوبہ اقدامات کرے ،حفاظتی انتظامات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیراور رجوع الی اﷲ کرے ،پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ گزشتہ3ماہ سے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں ان کے گھر کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ان کے لیے بجٹ مختص کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اورسیز کشمیری جو ہماری معیشت میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بڑی تعداد اس وقت کرب کی کیفیت سے گزر رہی ہے جن کے مسائل کے حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اپنے خون پسینے سے ملک کی معیشت کو کندھا دینے والے آج حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دئیے گے ہیں جن کی کاوشوں سے آزاد خطے میں تعمیر وترقی کا پہیہ چل رہا ہے ان کے حوالے سے ہنگامی اقداما ت کیے جائیں ،دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمودخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 310دن لاک ڈاؤن کو ہوچکے دنیا مذمت سے آگے نہ بڑھ سکی دنیا اس وقت انسانیت کو بچانے کی فکر میں ہے اور نریندرمودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کشمیریوں اور ہندوستان میں مقیم مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں آئے روز درجنوں فرضی مقابلوں میں نوجوانوں کو ہدف بنا کر شہید کیا جارہا ہے کورونا وائرس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی تکمیل میں مصروف ہے ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites