تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ بیس کیمپ اور گلگت بلتستان کے عوام صبح آزادی تک مقبوضہ کشمیرکے مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،جماعت اسلامی 22دسمبر کو اسلام آباد یکجہتی کشمیر مارچ میں لاکھوں افراد کو لائے گی تاکہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں اور عالمی ضمیر کو جگایاجائے،او آئی سی کے رکن ممالک مسلمانوں کے قتل عام پر ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں،عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے باعث ہندوستان نے 5لاکھ کشمیر ی شہید کیے،نریندرمودی جس ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں وہ ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا سبب بنے گا،5اگست کے بعد نریندرمودی نے پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا ،ایک کروڑ کشمیریوں کو قید کرکے ان کا قتل عام کیا جارہاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے امراء اضلاع ،قیمین اضلاع اور امراء حلقہ جات کی لیڈرشپ ورک شاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم ،راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،سابقہ کام جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے،ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ا مید کی واحد کرن ہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے درماندہ عوام جماعت اسلامی سے ہی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں،خاص کر مقبوضہ کشمیر کے عوام جماعت اسلامی سے توقعات رکھتے ہیں،جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطے کے عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردا رادا کیا ہے اور کرتی رہے گی،جماعت اسلامی نے کشمیر کی آزادی کے لیے بھی اپنا کردار اداکرنا ہے اور قوم کے زخموں پر مرہم بھی رکھنا ہے،جماعت اسلامی اس معاشرے میں مینار ہ نور کی حیثیت رکھتی ہے،ﷲ کی رضا کے ہم سب طلب گار ہیں،ہماری ساری جدوجہد کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ اﷲ ہم سے راضی ہوجائے اور ﷲ کی مخلوق ﷲ کی طرف رجوع کرے،ﷲ کی طرف دعوت نبیﷺ کی سب بڑی سنت ہے،ﷲ کے دیدار اور رضوان پر نبی ﷺ سے جام پینے کے خواہش مند وں نے ہمیشہ مشکلات پرداشت کیں ہیں،مگر ڈٹے رہے ہیں،جماعت اسلامی اس خطے میں پہاڑی کا چراغ اور زمین کے نمک ہے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو ہندوستان کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites