تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کیے بغیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ،پلوامہ میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے قتل عام کیا ہے اس کو روکنے کی ضرورت ہے ،بھارت کے سفاکانہ چہرے کو دنیا کو بے نقاب کیا جائے ،ایک طرف ہندوستان 8لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے تو دوسری طرف ڈوزئیر پاکستان کی طرف بھیج رہا ہے حکومت پاکستان بھارت کے اس طرح کے ڈوزئیر کو اہمیت دے کر کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہی ہے ،آزادکشمیر میں دفاتر کو تالے لگانا کسی طور مناسب نہیں ہے یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے او ر اس کو بیس کیمپ کے طور پر کردار ادا کرنا ہے ،پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ،سول سوسائٹی کشمیریوں کی آواز بلند کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہو ں نے کہاکہ حکومت پاکستان معذرت خواہانہ رویہ ترک کر کے کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے انہوں نے کہاکہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ بھارت کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے اور اس کو روکنے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ہے یہ عالمی برادری کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو یہ ایٹمی جنگ کا باعث بنے گا جو ساری دنیا کے امن کو تہہ وبالا کر دے گا ،جنوبی ایشیامیں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیا جائے دنیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے انہوں نے کہاکہ یہ کتنی افسوس ناک بات ہے کہ ہندوستان کی قابض افواج مظالم کی انتہا کررہی ہیں تمام استعماری ہتھکنڈے کشمیریوں کو دبانے کے لیے استعمال کررہی ہیں اس کے باوجود ان کے خلاف آواز بلند کرنے والا کوئی نظرنہیں آتا انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ اپنا حقیقی کردار ادا کرے تاکہ کشمیری آزادی کی منزل پاسکیں ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites