تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر ملی یکجہتی کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیری نریندر مودی کے جنگی بخار کو اتار دیں گے،نریندر مودی کی گیدڑ بھبکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،بیس کیمپ کے عوام ہندوستان کی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے صف بندی کریں،میرٹ پر غریبوں کے بچوں کی سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پر دلی خوشی ہوتی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ہر شعبے میں میرٹ اور این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں ہوں تا کہ باصلاحیت نوجوان آگے آکر عوام کی خدمت کریں،آزادکشمیر میں مذہبی رواداری کو مزید پروان چڑھانے کے لیے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کریں گے،علماء کرام منبر ومحراب سے اپنے مظلوم کشمیر ی بھائیوں اور اخوت اور بھائی چارے کو اجاگرکریں تا کہ معاشرے کی اصلاح احوال ہوسکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ملوٹ،غنی آباد،کری،تھب،ہمہ موڑاسمیت دیگر مقامات پر دورے کے دوران وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل و امیر جمعیت علماء جموں وکشمیر مولانا امتیاز صدیقی نے ملاقات کی،اس موقع 2مارچ کو ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی مشاورتی اجلاس باغ میں منعقد کیا جانا طے پایا،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور بیس کیمپ میں صف بندی کے ساتھ ساتھ آئندہ کے اہداف کے تعین کے لیے بھی مشاورت کی جائے گی ،وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندرمودی اپنی قوم کو جنگ کا بخار چڑھارہے ہیں ریاستی دہشت گردی کو نظر انداز کر کے کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے غیر اعلانیہ جنگ کا اعلان کیے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء اور غازیوں کے وارث ہیں وہ نریندرمودی کو منہ توڑ جواب دیں گے ،جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی اس کے نتیجے میں نہ صرف کشمیر آزاد ہو گا بلکہ ہندوستان کے اندر کئی ریاستوں کو آزادی نصیب ہو گی ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites