اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خوشحال اور سرسبز کشمیر پروگرام کے تحت 21فروری سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں شجر کاری مہم کا آغاز کرے گی،کارکنان جماعت 21فروری سے پودا لگا کر اس مہم کو شروع کریں،جماعت اسلامی اس مہم کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حدیث کا مفہوم ہے کہ جس نے ایک درخت لگایا اس نے جنت میں اپنا گھر بنایا پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے ،ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے پودے لگانا ضروری ہیں زمین کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے بھی درختوں کی اہمیت ہے ۔