تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ آج جماعت اسلامی آبپارہ چوک سے بھارتی ہائی کمیشن تک احتجاجی مارچ کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی پوری قوم مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں آپ کے درد میں آپ کے ساتھ ہے ،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے جماعت اسلامی اول روز سے اس تحریک کے ساتھ ہے اور جب تک آزادی کی منزل حاصل نہیں ہو جاتی ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کنوینئر حریت کانفرنس غلام محمد صفی جیسی شخصیت ہمارے پاس موجود ہے ، اخلاق اور کمٹمنٹ والی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر بھرپور آواز ہے ان کا یہاں ہونا تحریک اسلامی کے لیے اعزاز کی بات ہے ،ان کی قیادت میں اپنے اصل ہدف کو حاصل کریں گے ، دکھ کی اس گھڑی میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جماعت اسلامی اس حوالے سے اپنا پورا ایجنڈا ترتیب دے رہی ہے اور ہر محاذ پر اس تحریک کے دست و بازو بنیں گے ، انہوں نے تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی خدمت میں سلام پیش کیا اور انہیں یہ پیغام دیا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔جماعت اسلامی آئندہ آنے والے دنوں میں کشمیر کے حوالے سے بڑے فیصلے کرنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کی اپیل پر 19دسمبر کو پورے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور حلقہ پاکستان میں بھارتی مظالم اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites