تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

لندن ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی کی برطانیہ آمد پر تمام رنگ ونسل کے انسان مودی کے خلاف فقیدالمثال احتجاج کریں گے،امن اور انسانیت سے محبت رکھنے والے پوری دنیا کے انسان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مودی کے خلاف مظاہرے میں شریک ہوں گے،نریندرمودی انسانیت کے قاتل اور مستند دہشت گرد ہیں،ہندوستان میں مودی کی دستبرد سے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ محفوظ نہیں ہیں،مسلمان،عیسائی،دلت سگھوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے،پوری کشمیری قوم اور تمام جماعتیں متفقہ اور متحدہوکر کل مقبوضہ کشمیرمیں مودی کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور حق خودا رایت کے لیے مظاہرے کریں گی،ان خیالات کا اظہارانھوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیر ی عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش کریں گے،دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم سے آگاہ کریں گے،اگر دنیا عالمی برادری نے کشمیریوں کی جائز جدوجہد پرتوجہ نہ دی اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے میں اپناکردا رادا نہ کیا تو کشمیری قیادت مشاورت سے آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیردونوں اطراف سے سیز فائرلائن توڑنے کی کال دے گی،لاکھوں کشمیر آزاد کشمیرسے اور مقبوضہ کشمیرسے سیز فائر لائن کی طرف مارچ کریں گے اور اس کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے،اس کے نتیجے میں جو بھی جنگی حالات پیدا ہوں گے اس کی ذمہ دار عالمی برادری اور مودی ہوں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ پوری دنیا کے امن کو تباہ کرے گی،یورپ کے اس ریجن میں سارے کاروباراو رمنڈی بسم ہوجائے گی،کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے،تیسری عالمی گیر جنگ شروع ہوجائے گی،اقوام متحدہ کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی،مسلمان یہ امتیازی سلوک محسوس کررہے ہیں،آج تک اقوام متحدہ نے مسلمانوں کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا،فلسطین اور کشمیرکے دیرینہ اور جائز مسائل تھے مگر اقو ام متحدہ نے ان کے حل کے حوالے سے کوئی جاندار کردار ادا نہیں کیا،مشرقی تمیور اور جنوبی سوڈان کے حوالے سے تو فوری قراردادیں پاس کرکے حملے کیے گئے اور مسائل حل ہوئے مگر کشمیراور فلسطین کے مسائل کیوں حل نہیں ہوئے،اس لیے کہ یہاں کے بسنے والے مسلمان ہیں اور ان علاقوں میں تیل اور پیڑول کی دولت نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری پرامن مسئلہ کے حل کے قائل ہیں اسی لیے کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی اپیل اور ضمانت پر ہتھیار رکھے تھے دنیا یہ یاد رکھے کشمیریوں نے ہتھیار ڈالے نہیں تھے دنیا کی اپیل پر رکھے تھے اگر وہ ددوبارہ ہتھیار اٹھائیں گے اس کا ذمہ دار بھارت اور اقوام متحد ہ ہوگی،بھارت مذاکرا ت لیے سنجیدہ نہیں کشمیرکو اپنا اٹوٹ انگ کہہ رہاہے ،مذاکرات کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرتا ہے۔کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے حالیہ آصفہ کاواقع انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،ایک بچہ کی عصمت زیزی کر کے قتل کردی گئی اور مجرموں کو ا س لیے بچایا جارہاہے کہ وہ ہندو اور قتل ہونے والی بچی مسلمان ہے،یہ سلوک اگرمسلمانوں سے ہوگا تو پھر جنگ کو ن روک سکتاہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے ان پر توجہ دیں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites