تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

کھوئی رٹہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ولایت حسین بشارت مرحوم جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،ہندوستان سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے 2ایٹمی ممالک کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہو گی ،حکومت آزادکشمیر اور جماعت اسلامی کے ادارے سیز فائرلائن کے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اپنا کردارادا کریں ،ولایت حسین نے ریڈفاؤنڈیشن میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور مشکل حالات میں بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا ،جماعت اسلامی کے کارکنان ولایت حسین کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے خدمت کے جذبے کے ساتھ معاشرے کی اصلاح اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے رکن جنرل کونسل ولایت حسین بشارت مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی زاہد الحسن چودھری،سابق امیر ضلع حبیب الرحمان آفاقی،جنرل منیجر ریڈفاؤنڈیشن اسلم حجازی ،پروفیسر مقبول،مدثر ہاشمی،معروف شاہد،توصیف الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان دعوتی مہم کو بھرپور انداز سے جاری رکھیں ،اچھے افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کریں ،انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ حکومت لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ،انہوں نے کہا کہ ویژن 2030کے مطابق جماعت اسلامی مصروف عمل ہے جماعت اسلامی کے کارکن قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کریں قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں انہوں نے کہاکہ آزاد خطے میں بے شمار وسائل ہیں ان کا درست استعمال ہو جائے تو یہ خطہ برصغیر کا ماڈل خطہ بن سکتا ہے جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے کہ آزاد خطے کو ماڈل خطہ بنائے ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites