تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

ہاڑی گہل( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ندیاں بہا رہا ہے ، عالمی اور اسلامی برادری مجاہدین کی مدد کرے ، ہندوستان بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے وہ مذاکرات کو تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ،پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور فریق ہونے کے ناطے اخلاقی ، سفارتی ، سیاسی سے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی مدد کرے ، کشمیری روز اپنے بچوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں ان کے دن قبرستانوں میں اپنے عزیزوں کو دفنانے میں گزر رہے ہیں ، صورت حال یہی رہی تو آزاد کشمیر میں نوجوان بے قابو ہو جائیں گے اس کی ذمہ داری نریندر مودی پر عائد ہوگی ، کفل گڑھ مولانا عبداﷲ کفل گڑھی کی تحریک کے امین ہیں ، وہ موجودہ حالات میں بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بن ہوتر اور اپر داڑا کوٹ میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر حلقہ عثمان انور ، آزاد طارق ، راجہ ماجد ، پروفیسر انور ، راجہ عتیق ، راجہ عبدالحکیم اور دیگر قائدین ان کے ہمراہ تھے۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج جو مسائل ہمیں درپیش ہیں وہ اﷲ سے بد عہدی کے باعث ہیں یہ خطہ ہمارے آباؤ اجداد نے اسلام کے لیے حاصل کیا تھا لیکن وہ نظام ابھی تک غالب نہیں ہوا جس کی وجہ سے ہمارے مسائل بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے جو وعدہ کیا تھا وہ آمدہ بجٹ میں پورا کریں تا کہ آزاد خطہ بھی تعمیر و ترقی میں آگے بڑھ سکے اور خاص کر وہ علاقے جو محروم ہیں وہاں تعمیر و ترقی کے کام ہو سکیں انہوں نے کہا کہ کفل گڑھ کے تمام محلوں میں کام کروانے کی کوشش کریں گے حلقہ وسطی باغ کی تمام وارڈز میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہمارے مسائل حل ہوں ، سڑکیں پکی ہوں ، سکولوں میں سٹاف پورا ہو ، صحت کی بنیادی سہولیات لوگوں کو قریب ہی میسر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے سارے دروازے بند کرنے ہوں گے ، سکیم اور زکوٰۃ خوروں نے قومی وسائل کو لوٹا ہے ، بے لاگ احتساب سے ہی ایسے چوروں کو روکا جا سکتا ہے ، آزاد خطے کے وسائل زمین پر لگ جاتے تو آج ہمیں اس طرح کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔اچھے امانت دار اور دیانت دار لوگوں کا اسمبلی میں ہونا بہت ضروری ہے ، عوام جماعت اسلامی کے امیدواران پر اعتماد کریں ہماری حکومت ہو تو ہم پانچ سالوں میں بنیادی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ہمارے پاس ایسے افراد کار موجود ہیں جو مسائل کو حل کر سکتے ہیں ۔تمام شعبوں کے اندر ہمارے پاس ماہرین موجود ہیں ، جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود صحت ، تعلیم اور خدمت کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے ، ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے ، پینے کے صاف پانی کا انتظام کر رہی ہے ، بے سہارا اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کشمیر کی آزادی کے لیے ہر سطح پر ، ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور ہمارے نوجوانوں نے اپنا گرم لہو وادی میں جا کراپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد میں پیش کیا ہے کفل گڑھ کے درجنوں نوجوان ایسے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں جا کر شہید ہوئے ہیں ، کفل گڑھ کی سر زمین زرخیز ہے ، یہاں کے لوگوں نے 1947ء میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اور آج بھی یہاں کے لوگ مجاہدانہ کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ یہاں کے مسائل حل ہوں ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites