تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندؤں کو مسلح کر کے مسلمانوں کے قتل عام کا نیا منصوبہ بنا رہا ہے،عبدالرشید ترابی
عالمی اسلامی تحریکوں کے خلاف لگتا ہے ایک ہی دماغ کام کر رہا ہے،حق وباطل کی کشمکش میں حق غالب ہو گا یہ اللہ کا اعلان ہے،بیس کیمپ میں اسلامی معاشرے کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،کارکن اپنی جان و مال قربان کریں گے تو اسلامی انقلاب آئے گا،گلگت بلتستان میں دعوت کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھا کر وہاں بھی تبدیلی لائی جائے گی،پاکستان میں مقیم مہاجرین کو منظم کر کے تحریک آزادی کشمیر و ریاستی نظام کا حصہ بنایا جائے گا،مہاجرین تحریک آزادی کشمیر کے سفیر ہیں اس محاذ پر سفارت کاری کا کردار ادا کریں ،میاں نواز شریف ہندوستان سے یکطرفہ دوستی کے سراب سے نکلے
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ جماعت اسلامی نے اپنا ایک تنظیمی سال مکمل کیا ہے،اس دوران تنظیم میں اضافہ بھی ہوا ہے نئے افراد بھی شامل ہوئے ہیں ،نظام کی تبدیلی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے جو دستوری ذمہ داریاں تھیں و ہ ادا کرنے کی کو شش کی گئی ہے،جماعت اسلامی آزادکشمیر نے اداروں کے قیام کا مفید تجربہ کیا جو دعوت پھیلانے اور نئے لوگوں تک پہنچے کا ذریعہ بن رہے ہیں ان کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،نائب امیرجماعت اسلامی و سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق احمد،نائب امراء مشتاق ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحمن نے بھی اظہار خیال کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ چیلنج بہت بڑا ہے اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے کارکن ہر سطح پر اپنی صلاحتیوں کو برؤ کار لائے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر قابض ہندوستان نے انتہا پسند ہندؤں کو مسلح کر کے مسلمانوں کے قتل عام کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے،حالات کا ادراک رکھنے والے جانتے ہیں کہ ہندوستان نے 1947,اور 1965کی طرح مسلمانوں کا قتل عام کر کے ان کو ہجرت پر مجبور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت اور میاں نواز شریف ہندوستان کے ساتھ یکطرفہ دوستی کے سراب سے نکلیں،ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کرنے کے ساتھ ساتھ آبی جارحیت کر کے پاکستان کو ڈبونا چاہتا ہے اور پانی بند کر کے اس کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،حکومت پاکستان کشمیری قیادت اور وزارت خارجہ سے مشاورت کر کے کشمیر کی آزادی کے لیے جامعہ اور ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے،ہندوستان نواز شریف کی دوستی کا جواب لاشیں گرانے اور گولا بارود سے دے رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہرمحاذ پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور مزید ادا کرتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ مصر میں جو حالات ہوئے ہیں ان سے لگتاہے کہ الجزائر ،ترکی اور اب تیونس میں اس طرح کے حالات پیدا کرنے کا ایک ہی دماغ ہے جو ساری منصوبہ بندی ایک ہی جگہ سے ہو رہی ہے اور فوج کو آگے لگایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر خطے میں نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کی علمبردار ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں حقیقی فلاحی اسلامی ریاست اور آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانا وقت اور حالات کی ضرورت ہے،