تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

امریکہ اورمغرب کا دوہرا معیار بے نقاب ہو گیامصر کو خانہ جنگی کی طرف لے جایا جا رہا ہے عبدالرشید ترابی
اخوان المسلمین پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظمیں نوٹس لیں،
آمر مغربی مفادات کے لیے اسلامی تحریکوں کے مینڈیٹ کو کچل رہے ہیں،امریکہ اور اس کے اتحادی سازش کر کے اسلامی تحریکوں کا راستہ روک رہے ہیں،اسرائیل ،بھارت اور امریکہ دہشت گرد ملک ہیں جو دنیا بھر میں وسائل پر قابض ہو کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں،اسلامی ممالک کے خلاف سازش کی جا رہی ہیں،بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق،یورپی یونین قتل عام کا نوٹس لے،
ٓآج پورے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان،مہاجرین مقیم پاکستان مصر اور بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مصر میں مغرب کا دوہرا معیار بے نقاب ہو گیا،آمر مغربی مفادات کے لیے اسلامی تحریکوں کے مینڈیٹ کو کچل رہے ہیں،امریکہ اور اس کے اتحادی سازش کر کے اسلامی تحریکوں کا راستہ روک رہے ہیں،آمروں کا دور گزر چکا ہے،بد قسمتی سے مسلمان ممالک میں فوج اور اسٹیبلشمنٹ امت مسلمہ کے جذبات کا ادراک کرنے کے بجائے امریکی مفادات کی آبیاری کر رہی ہے جس کے نتیجے میں مسلم دنیا میں کشمکش ہے اور خانہ جنگی کی کیفیت ہے،کشمیر میں عوامی جذبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اسرائیل کو کھلی چھٹی دی گئی ہے استعماری طاقتں اپنے منہ کی کھائیں گی اور حق کی فتح ہو گی،بھارت کو کوئی حق نہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق کو سلب کرے،اسرائیل ،بھارت اور امریکہ دہشت گرد ملک ہیں جو دنیا بھر میں وسائل پر قابض ہو کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں،اسلامی ممالک کے خلاف سازش کی جا رہی ہیں،بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق،یورپی یونین قتل عام کا نوٹس لے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مصر میں ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور آج آزادکشمیر بھر میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے،بھارت ایک طرف جمہوریت کا دعویدار ہے مگر دوسری طرف کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،اقوام متحدہ کا ممبر ہونے کی حیثیت سے بھی وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے یہ کھلا تضاد ہے انہوں نے مزید کہا کہ سوا ارب بھارتی ہندو تین فیصد براہمنوں کے شکنجے میں ہیں جو ان کو استعمال کر رہا ہے،کشمیریوں کی تحریک کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کر رہا ہے جو ناکام ہو گا بالاآخر کشمیریوں کی تحریک کامیاب ہو گی