تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

وزیر امور کشمیر نے آزاد کشمیر میں غیر آئینی اقدام نہ اٹھانے کا اعلان کر کے مثبت سوچ کا اظہار کیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘ نور الباری
آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ آئینی اصلاحات کے مطالبے پر نواز شریف فوری اقدامات کریں تا کہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا موثر کردار ادا کر سکے ‘ نواز شریف اور ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اور مسئلہ کشمیر پر پالیسی ترتیب دینے کے لیے پارلیمنٹ اور کشمیر کی آر پار کی قیادت بشمول گلگت بلتستان کو اعتماد میں لے ‘ گلگت بلتستان میں گزشتہ حکومت نے جو پیکیج دیا تھا اس نے نہ ہی عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا اور نہ ہی ان کو حقوق ملے ‘ تحریک آزادی کشمیر کو متاثر کیے بغیر یہاں کے عوام کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جائے
راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام امیر نور الباری نے کہا ہے کہ وزیر امور کشمیر نے آزاد کشمیر میں غیر آئینی اقدامات نہ کرنے کا اعلان کر کے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائم مقام امیر کے حلف اٹھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ آئینی اصلاحات کے مطالبے پر نواز شریف فوری اقدامات کریں تا کہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا موثر کردار ادا کر سکے ‘ نواز شریف اور ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اور مسئلہ کشمیر پر پالیسی ترتیب دینے کے لیے پارلیمنٹ اور کشمیر کی آر پار کی قیادت بشمول گلگت بلتستان کو اعتماد میں لے ‘ گلگت بلتستان میں گزشتہ حکومت نے جو پیکیج دیا تھا اس نے نہ ہی عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا اور نہ ہی ان کو حقوق ملے ‘ تحریک آزادی کشمیر کو متاثر کیے بغیر یہاں کے عوام کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی طور پر جو اختیارات صوبوں کو منتقل کیے ہیں آزاد کشمیر کی حکومت کو بھی اسی طرح کے اختیارات دیے جائیں ۔ آزاد کشمیر کی حکومت کو پاکستان کی طرف فنڈز فراہم کرنے اور ان میں غیر شفافیت کے حوالے سے جو شکایات ہیں اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک ایسے پیکیج کی ضرورت ہے جو عوام کو مکمل طور پر جمہوری اور آئینی حقوق میسر آ سکیں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے تقویت کا باعث ہو ۔