تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والے قوم کو ہی نہیں اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں 65سال گزرنے کے بعد بھی ہندو پاکستان کو آزاد اور خود مختار ملک کی حثیت سے تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،وہ صرف اپنی تجارت کو فروغ دینے کے لیے امن کا ڈھونگ رچاکر اور پیار کی پننگیں بڑھا کر حکمرانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے راولپنڈی ( پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور نگران امور کشمیر نورالباری نے کہا ہے کے بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے،بھار ت کو پسندیدہ ملک قرار دینے والے حکمران یاد رکھیں کہ سانپ دودھ پلانے والوں پر نہ ہی رحم کھاتا ہے اور نہ ڈسنے سے باز آتا ہے بھارت نواز حکمرانو ں کو قوم قبول نہیں کرے گی ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نورالباری نے کہاکہ کشمیریوںکا قتل عام روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا کردار ادا کریں،پاکستان کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی فورم میں اپنا کردار ادا کرئے،انہوں نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کا قاتل مکار ہندوپاکستان اور کشمیر کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا،حکمران قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کے حکمران قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کو اپنائیں ،قائد اعظم ہندو مسلم اتحاد کے سب سے بڑے داعی تھے لیکن انہیں بھی تسلیم کرنا پڑا کہ ہندو زندگی کے کسی معاملے میں بھی مسلمانوں کو برابر کی حثیت دینے کو تیار نہیں،بھارت کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کے مقبوضہ کشمیر کہ اندر سید علی گیلانی،شبیر احمد شاہ کی نظر بند ی کی پرزو ر مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فی الفور رہا کیا جائے ،انہوں نے پلوامہ مجاہدین کہ جنازے پر فائرنگ کی بھی مذمت کی اور کہا ہے کے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے ،بھارت طاقت کے زور پر تحریک آزادی کی آواز دبانے میں کامیاب نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،لاکھوں شہداءکے خون سے غداری قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی،بھارت کو موسٹ فیور نیشن قرار دینا شہدا ءکے خون سے غداری کے مترادف ہے ،بھارتی افواج آئے روز انسانی حقوق کی سر عام دھجیاں بکھیر رہا ہے ، لاکھوں شہداءنے کشمیر کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں ،شہداءکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،انہوں نے کہا کے کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب بیس کیمپ کے خطے کا مقدر ہے ۔