حکومت پاکستان متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے فوراً واپس کرے،آزادکشمیر میں کرپشن اقرباپروری عروج پر،وزیر مشیر اور کو آڈرنیٹرز قومی دولت کو لوٹ رہے ہیں،ڈائریکٹر خوراک باقاعدہ طور پر وزیر اعظم کو ماہانہ طور پربھتہ دیتا ہے،جیالے عیاشیوں میں مصروف ،غریبوں سے ان کا حق اور بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا ہے، راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع پونچھ کے امیر سردار محمد حلیم خان نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر آٹے کی قیمتوں میں کمی میرٹ کا نظام بحال نہ کیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو ضلع پونچھ میں پر تشدد تحریک شروع کردیں گے ۔ ڈائریکٹر خوارک چوہدری عبدالمجید کو ماہانہ بھتہ دیتا ہے۔زلزلہ فنڈ ز کے 55ارب روپے واپس کئے جائیں پونچھ یونیورسٹی ، میڈیکل کالج اور محکمہ تعلیم میں کرپشن اقربا پروری اور خلاف میرٹ تقرریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے راولاکوٹ میں احتجاجی دھرنے سے پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ، گیس ، پٹرول اور ڈیزل کے بعد آٹااس قدر مہنگا کر دیا گیا ہے کہ غریب آدمی کے لئے سوکھی روٹی بھی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی ، ایم اے ایم ایس سی لوگوں پر نا اہل اور نالائق انڈر گریجویٹ جیالوں کو ترجیح دی جار رہی ہے۔ ضلع پونچھ کا محکمہ تعلیم صدر، اسپیکر اور ممبران اسمبلی کی لونڈی بنا ہوا ہے۔ عوام کی جیب کاٹ کر بننے والے بجٹ سے عیاشیاں کرنے کے لئے86وزیر مشیر اور کو آرڈینیٹر بھرتی کئے گئے ہیں۔ جس کو ذمہ داریوں کو بھی پتہ نہیں ہے۔ ایک ماہ تک مہنگائی کرپشن کا سلسلہ بند نہ ہوا اور کرپٹ ڈائریکٹر خوراک کے خلاف کاروائی نہ ہوئی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد نہ ہوا اور کچی سڑکوں کی پختگی کا کام شروع نہ ہو ا تو نتائج کا ذمہ دار حکمران ہونگے۔ اس موقع پر سردار نسیم خان ، امیر حلقہ نمبر 3ضیاء معروف ایڈوکیٹ، ملک جہانگیر، سردار شرافت، سردار اشرف ، سہراب احمد ،شکیل اعوان، اکرم اعوان ،علی ممتاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی میں کئے جانے والے آپریشن کی مذمت کی گئی اور یہ مطالبہ کیا کہ آپریشن فوری بندکیا جائے۔