تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

 تمام مسالک کا احترام ہی ہماری طاقت اور دشمنوں کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے وقت کاتقاضاہے،علاقائی اور قومیتوں کی بنیاد پر تقسیم امت کو پارہ پارہ کرنے کا فرنگی فارمولہ ہے،واحد ت کشمیرکو ایکٹ 74میں ترامیم کرکے آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کو باہم مربوط کرکے آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،یزیدی نظام کے خلاف اہل اسلام کو مل کر نفاذ اسلام کی جدوجہد کرنی ہوگی،کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے،مغربی تہذیب کے علمبرداراسلامی تہذیب کو مٹانے کے لیے نٹ کے ذریعے ڈروں حملے کررہے ہیں،امت مسلمہ متفق اور متحدہوکر احیاء دین کے لیے کمربستہ ہوجائے، پوری انسانیت حق اور انصاف کی متلاشی ہے،باطل نظام انجام کو پہنچ چکاہے،دنیا کو امن سکون اور کامیابی دینے والا نظام مسلمانوں کے پاس ہے،اسلام کو مزید مغلوب کرنے کے لیے سارا کفر یک جان ہوچکاہے چلاس ،استور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے زیراہتمام چلاس میں تحفظ امت اور استور میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان وملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان وکنوئیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے مشترکہ طورپر کہاکہ کشمیرکو آزادی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے واحدت کشمیرکو برقراررکھتے ہوئے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو نبیادی آئینی حقوق کا ہتمام کیا جائے ،دیامر ڈیم کو بھاشہ ڈیم کا نام نہ دیا جائے دیامر ڈیم کی رائلٹی یہاں کے عوام کا حق ہے،امت کو نسل ،رنگ اور مسالک میں تقسیم کرنے دشمنوں کا ایجنڈا ہے،کانفرنسز سے دیامر جرگہ کے امیر مولانا قاضی عنایت اﷲ ،سابق ممبر اسمبلی امیر جان،گلگت بلتستان نیشنل الائنس کے صدر عنایت اﷲ شمالی،جماعت اسلامی گلگت کے امیر مولانا عبدالسمیع ،عطاء اﷲ ،اسماعیل،مولانا شہزادہ خان،مولانا شوکت،سمیت دیگر عمائدین نے خطاب کیا،گلگت بلتستان کی قیادت نے مشترکہ طورپر جماعت اسلامی آزاد کشمیراور جماعت اسلامی پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ جب بھی اس علاقے میں آزمائش کی گھڑی آئی تو جماعت اسلامی آزاد کشمیرکی قیادت نے تعاوت اور شفقت کی،یہاں کے عوام کے سیاسی حقوق کے لیے جماعت اسلامی تاریخ سازجنگ لڑی ہے جس پر پوری گلگت بلتستان کی قیادت اور عوام جماعت کی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ اتحاد اور یکجہتی ہی کامیابی کی ضمانت ہے،دشمنوں نے امت کو علاقوں اور مومتیوں میں تقسیم کردیاہے اس ساز ش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے،تمام مسالک کا احترام ہی ہماری طاقت اور مسائل کی دلدل سے نکلنے کا راستہ ہے،جماعت اسلامی شروع دن سے انہی اہداف کے حصول کے لیے اور اسلامی نظام کے قیام اوراحیاء کے لیے جدوجہدکررہی ہے،فرسودا نظام اور اس کی محافظ قیادت اپنے ذاتی مفادات سے باہر نہیں نکل رہی ہے،وہ عوام کی ترجمانی کرنے کی بجائے اپنے مفادات کے ترجمان ہیں ،فرسودا نظام کی جگہ اسلام کا عادالانہ نظام ہی مسائل کا حل ہے،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لیے جو جنگ لڑرہی ہے جماعت اسلامی پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی نے کہاکہ دیامر ڈیم کے نام کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہاہے یہ ڈیم بھاشہ نہیں دیامر ڈیم ہے اس کی رائلٹی یہاں کے عوام کا حق ہے،ڈیم سے متاثرہ افراد کی شکایات کو فوری ازلہ کیاجائے،جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ نظریاتی اساس کو سامنے رکھتے ہوئے ریاست کو متازع حیثیت دی ،اپنی تنظیم کے اندر اس کو الگ مقام دیا،ریاست کی واحدت کا خیال رکھا،انھوں نے کہاکہ ہم نے کوشش کرکے گلگت بلتستان کی سیٹیں آزاد کشمیرمیں بڑھائیں،آپس کے روابطہ کو بڑھانے کے لیے عملی کام کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ایکٹ 74میں ترامیم کرکے ریاست کے آزاد خطو ں کو تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایاجائے اور گلگت بلتستان اور آزاد خطے کو باہم مربوط کرکے واحدت کشمیرکو برقراررکھا جائے۔