اسلام آباد میں صدر اور وزیرا عظم ہاؤس آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں پری پول ریگنگ کے مراکزبنے ہوئے ہوئے ہیں، قرارداد جماعت اسلامی آزاد کشمیر

 اسلام آباد میں صدر اور وزیرا عظم ہاؤس آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں پری پول ریگنگ کے مراکزبنے ہوئے ہوئے ہیں، قرارداد جماعت اسلامی آزاد کشمیر
اسلام آباد:جماعت سلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوری کا یہ اجلاس  میں قرارداد منظوری کی گئی ہے جس لکھا گیاہے کہ  اسلام آباد میں صدر اور وزیرا عظم ہاؤس آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں پری پول ریگنگ کے مراکزبنے ہوئے ہوئے ہیں جس پر پوری قوم کو تشویش  ہے،
آزاد کشمیر میں ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات کی سپلائی میں ملوث ہیں اس حوالے تے تقیقات کیے جائیں۔آزاد کشمیرمیں ناقص ایشیا کے خاتمے کے لیے فو ڈاتھارٹی فوری اقدامات کرے۔آزاد کشمیر کے اور باہر کے لیے کرائے کا تعین فیول پرائزز کے مطابق کیا جائے کرائے میں اضافہ بے تحاشہ کیاجارہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔عدالیہ میں عالم جج کی تقرری فوری عمل میں لائی جائے۔ حالیہ مون سون کی بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہاراکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ فوری طور پر نقصانا ت کا حقیقی جائز ہ لے کر متاثرین کی امداد کی جائے،یہ اجلاس بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی تشویش  پر تشویش کا اظہارکرتاہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کابینہ کے سائز کو کم  مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
3ہزار سے زاہدمیگاوٹ بجلی پیدا کرنے والا خطہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے آزاد خطے کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے آزاد خطے میں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار واپڈا کم اور آزاد کشمیر کا محکمہ برقیات زیادہ ہے محکمہ برقیات بجلی چوری روکنے اور لوڈ مینجمنٹ میں بری طرح ناکام ہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہیں یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ نیلم جہلم میگا پروجیکٹ جو اندرونی  طورپرسلائیڈنگ سے بند پڑا ہے اور ماہانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے کے ذمہ دار کا تعین کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دے۔یہ اجلاس بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات کی حمایت کرتا ہے،ہارئی کورٹ کے فیصلے کے مطابق من وعن عمل درآمد کا مطالبہ کرتاہے اور خبردار کرتا ہے کہ اگر حکومت نے بلدیاتی نمایندوں کو آئین میں ترمیم کر کے بااختیار اور باوسائل نہ بنایا تو جماعت اسلامی بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر بڑی کال دینے پر مجبور  ہوگیآزاد کشمیر میں سی پیک کے منصوبوں پر کام کا آغاز نہیں ہوا اس پر فوری کام شروع کیا جائیبیس کیمپ میں منشیات جیسی لعنت تیزی سے پھیل رہی ہے اس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں حکومت ریاست کو خود کفیل بنانے کے لیے سیاحت کو فروغ دے اور سیاحت میں پرائیویٹ انوسٹرز کو بھی شامل کرے۔حکومت طلبہ یونیز کو بحال کرے تاکہ قوم کو مخلص اور باصلاحیت قیادت میسر آئے جو ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے۔موروثی قیادت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کررہی ہے۔یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ریاست کے ہر محکمے میں خالی آسامیوں پر بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے کیے جائیں  تاکہ غریب کے بیٹے کے لیے بھی سرکاری نوکری کے دروازے کھلیں۔عدلیہ میں بھرتیوں بارے خبروں پر تشویش  کااظہار کرتے ہوئے جلد از جلد ازالے کا مطابہ کرتاہے،برسوں سے ایڈہاک تقرریوں کو پبلک سروس کمیشن کو فعال بنا کر مستقل کیاجائے۔پرچی سٹم ختم کیاجائے میرٹ پرتقرریں  کی جائیں،چیف الیکشن کمشنر کا تقررخوش آئند ہے تاہم انتخابات کیک انعقاد کے لیے ووٹرلسٹیں ہی بنیادی ہوتی ہیں لہذا ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔آزاد کشمیرمیں شاہرات کے محکمے میں 1کھرب کے بقایاجات ہیں جب کہ اس سال سڑکو ں کابجٹ 22ارب شاہرات کا بجٹ 15ارب ہے پورے آزاد کشمیرکی محلوں میں سڑکوں کو کھودکر سال ہاسال تک عوام کو عذاب میں مبتلا رکھا ہوے فوری طورپر پنڈنگ اور جاریہ منصوبہ جات مکمل کیے جائیں،حکومت پارلیمانی روا جمہوری روایات اور ریاست کے آئین کے مطابق سرکاری وسائل کو بندر بانٹ کی بجائے میرٹ اوررولز آف بزنس کے تحت تقسیم کیاجائے۔یہ اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ احتساب بیورو کی چیئرمین کی تقرری فوری کی جائے پینڈنگ کیسز کوفوری طورپر یکسوکیاجائے،آزاد کشمیر میں ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات کی سپلائی میں ملوث ہیں اس حوالے تے تقیقات کیے جائیں۔آزاد کشمیرمیں ناقص ایشیا کے خاتمے کے لیے فو ڈاتھارٹی فوری اقدامات کرے۔آزاد کشمیر کے اور باہر کے لیے کرائے کا تعین فیول پرائزز کے مطابق کیا جائے کرائے میں اضافہ بے تحاشہ کیاجارہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔عدالیہ میں عالم جج کی تقرری فوری عمل میں لائی جائے۔وادی نیلم سمیت دیگر علاقوں میں بننے والی ناقص روڈ کی تحقیقات کی جائیں۔آمدہ انتخابات کو شفاف بنے کے لیے چیف الیکشن کمیشنر کی تقرری کی جائے۔آزاد کشمیرمیں آمدہ انتخابات کے حوالے سے پری پول دھاندلی کے لیے اسلام آباد  میں صدر اور وزیرا عظم ہاؤس مراکز بنے ہوئے ہیں اس پر کشمیری قوم میں تشویش پائی جارہی ہے۔

 

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر