،مسئلہ کشمیرکے حل لیے ثالثی یادوطرفہ مذاکرات کی صورت میں اقوامتحدہ کے دیے گئے رودمیپ کو ہی بنیاد بنایاجائے،قرارداد جماعت اسلامی آزاد کشمیر،سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں رائے شماری کے ذریعے حق خو دارادیت کے حصول کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے،
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہارکرتاہے،جس میں حراستی قتل کاسلسلہ مزید بڑھ چکاہے،بالخصوص پہلگام واقعے کے بعد ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر رکھا گیاہے جہاں لواحقین کی رسائی بھی نہیں ہے۔ریاستی دہشت گردی کی اس لہرکا اس باربھی خصوصی نشانہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیراور اس کے ادارے ہیں،مجاہدین کی زمینیں ضبط کی جارہی ہیں،یا ان کو بارود سے اڑایاجارہاہے،ذمہ داران جماعت اور جماعت کے ا ثاثے، سینکڑوں تعلیمی ادارے اثاثے اور جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر عبدلحمید فیاض سمیت جماعت اسلامی کے دیگر مرکزی ذمہ داران بے بنیاد مقدمات پر مسلسل جیلوں میں ہیں ڈاکٹر حمید فیاض کی صحت تشویش ناک حد تک خراب ہونے کے باوجود علاج معالجے کی سہولت میسر نہیں ہے،یہی صورت حال دیگر اسیران بالخصوص حریت کانفرنس کے مرکزی قائدین شبیراحمد شاہ محمد یایسن ملک ڈاکٹر قاسم فکتو مسرت عالم بھٹ،ایاز اکبر،نعیم خان،فہمیدہ صوفی، ظفراکبر بٹ آسیہ اندرابی اور ان کے ہمراہ دیگر خواتین کے ساتھ بھی نارواسلوک جاری ہے۔اقوام متحدہ،او آئی سی،انسانی حقوق کمیشن اور ایمنٹسی انٹرنیشنل ایشاواچ وغیرہ جس میں بین الاقوامی رپورٹس اور توجہات کے باوجود بھارت کی تشویش ناک حکمت عملی جاری ہے۔جس کے تدارک کے لیے بین الاقوامی سطح پر موثر دباوکا اہتمام کیا جاناچاہیے الحمدلاللہ معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں ہوا ہے۔ضرورت اس کی امر کی ہے کہ اس عسکری اور سٹریجیک فتح کوسفارتی محاذ پر اس طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے بھارت پراقوام متحدہ،او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز کے موثر دباؤ کا اہتمام کیاجائے اورحالیہ معرکہ حق کے نتیجے میں کشمیرایک مرتبہ پھر فلیش پوائنٹ بن چکاہے،دنیا پر یہ واضح ہوچکاہے کہ دو متحارب ایٹمی ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیرپر کسی وقت بھی خطرناک ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے،جو جنوبی ایشیا ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے امن کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہے۔ٹھریٹ پرسپشن کی اس فضا کو بین الاقوامی سطح پر جاندار موقف رکھتے ہوئے دنیا پر واضح کیاجائے کہ عالمی ادارے اپنی ذمہ دارایاں ادا کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں رائے شماری کے ذریعے حق خو دارادیت کے حصول کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے،نیز دنیا پر واضح کیاجائے کہ بھارتی قابض افواج کے خلاف کشمیریو ں ں کی ہر محاذ پر جاری مزاحمت کی بطور فریق امداد کرنے کا پابند ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ ریاست میں تحریک آزادی کشمیرکو موثر بنانے کے لیے مجاہدین کشمیرکو درکار ہر سطح پر امداد فراہم کی جائے۔اجلاس سفارتی محاذپر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے لندن یورپ کے دارلحکومتوں اور امریکہ میں ڈائسپورا کی سرگرمیوں کی تحسین کرتاہے اور ا س سلسلے میں تحریک کشمیربرطانیہ،یورپ اور امریکہ میں وارلڈ ایؤرنس فورم کے قائدین اور دیگر کمیونٹی لیڈرزکو خراج تحسین پیش کرتاہے اور ان سے توقع رکھتاہے کہ وہ معرکہ حق کے بعد دسیتاب بین الاقوامی فضا سے بھرپور حکمت عملی تشکیل کر فائدہ اٹھائیں گیاجلاس ایک مرتبہ پھر اس مطالبے کا اعادہ کرتاہے کہ سفارتی محاذپر موثر کوآرڈینشن کے لیے حکومت پاکستان ایک فوکل پرسن کا مقرر کرے جو نائب وزیر خارجہ کی حیثیت سے ہو کشمیری قیادت،حریت کانفرنس اور کشمیری ڈائسپورا کی مشاورت کی روشنی میں سفارتی محاذکو متحرک کرے یہ اجلاس مودی حکومت کے سول اور ملڑی حکام کی طرف سے ایک مرتبہ پھر جنگ کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہارکرتاہے،بھارت کسی بھی ایسی جارحیت میں بھی شکست سے دوچار ہوگا، ان شاء اللہ،البتہ قرانی حکم کے مطابق ہمیں ہر سطح پر اپنے گھوڑے تیار رکھنے چاہیں۔آزاد کشمیر میں شہری دفاع کو منظم کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو لاز می فوجی تربیت کااہتمام کیاجائے۔اجلاس واضح کرتاہے کہ تالثی یادوطرفہ مذاکرات کی صورت میں اقوامتحدہ کے دیے گئے رودمیپ کو ہی بنیاد بنایاجائے اور5اگست 2019کے بھارتی اقدامات کی واپسی اور ریاستی درجہ،35اے کی بحالی کالے قوانین کے خاتمے اور ایسران کی رہائی سے مشروط کیاجائے نیز حکومت پاکستان اسیر حریت لیڈر زکی رہائی کے لیے ایک خصوصی بین الاقوامی مہم کااہتمام کرے۔