Dr Muhammad Mushtaq Khan

گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کایہ اجلاس اس امر پر تشویش کااظہارکرتاہے کہ گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے آئے روز سوست باڈر، تاجر، وکلاء اور دیگر ملازمتیں اپنے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے ہڑتالوں پر ہوتے ہیں جس سے عوام بری طرح متاثر ہوتے ہیں،گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی وجہ سے یہاں عوام بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں شدید گرمی میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے طلبہ،ہسپتال اور نظام زندگی مفلو ج ہے،شوریٰ کے یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ اس صورت حال سے عوام کونکالا جائے اور لوڈشیڈنگ ختم کی جائے،شوریٰ کایہ اجلاس محسوس کرتاہے کہ گلگت بلتستان میں کمزور صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے شوریٰ کا احساس ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی آزاد کشمیرطرز کا نظام حکومت دیاجائے،مسئلہ کشمیرکے حل ہونے تک گلگت بلتستان کو بھی آزاد کشمیر طرز کانظام حکومت دیاجائے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔یہ اجلا س مطالبہ کرتاہے کہ گلگت بلتستان اور آزا دکشمیرکو باہم مربوط کرکے دونوں خطوں میں کشنیرکے دو الگ الگ یونٹس کی شکل میں تشکیل دیاجائے۔کشمیرکونسل کو اپر ہجاؤس کا درجہ دے کر دونوں خطوں کی برابر نمائندگی دی جائے اور دونو ں کو باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی اسطح پر اجاگر کرنے اور مسئلہ کشمیرکو حل کرانے کے لیے کردار ادا کیاجائے۔یہ اجلاس گلگت بلتستان میں کرپشن اقرباپروری تمام ترقیاتی منصوبوں کو التوا کا شکار کیاہوا ہے ٹھگیدار وں سے مل کر صرف 10فیصد کام کراکر باقی کام التوا کا شکار کیاجاتاہے جو کہ تشویش ناک ہے،منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اکی لاگت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ٹھیکدار اور بیوروکریسی باہم کر منصوبوں کایہ حال کررہی ہے،شوریٰ کایہ احساس ہے کہ متحرک اور بااختیار  حکومتی ڈھانچہ ہی ان مسائل سے ریاست کو نکال سکتاہے۔شوریٰ کایہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت فوری طورپر نوٹس لے اور ان جاری منصوبوں کو جلداز جلد مکمل کرائے۔استور ویلی روڈ جس کاٹینڈر بھی ہوچکاہے التو ا کاشکار ہے اس پر فوری کام کا آغاز کیاجائے۔یہ اجلاس مطالبہ کرتاہے ہے ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم ملانے والی شاہراہ شونٹر کی تعمیر کو یقینی بنایاجائیا ور کام کو تیز کیاجائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر