جماعت اسلامی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں اور سول شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے مرکزی ذمہ داران اور امراء اضلاع کے اجلاس میں قراردادمنظور کی گئی جس میں لکھا گیاہے کہ آزاد کشمیراورپاکستان پر بھارتی جارحیت پاک فوج کے منہ توڑ دجواب نے پوری قوم کاسر فخر سے بلند کردیا،جماعت اسلامی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں اور سول شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ہندوستان نے مساجدخواتین اور بچوں کو نشانہ بناکر دنیا پر ثابت کردیاہے کہ وہ ہشت گرد ریاست ہے،دنیا جانتی ہے کہ جنگ کے دوران میں بھی بچوں،خواتین اورعبادت گاہوں کو نشانہ نہیں بنایاجاتا،دنیا کو کوئی بھی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا،نریندرمودی کے ہندواتو نظریے نے ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے،قرار داد میں متاثرین سے اظہاریکجہتی کیاگیا،اور اس عزم کا اظہارکیاگیاہے کہ کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،ہندوستان مکا ر اور کمینہ ددشمن ہے اس کے مقابلے کے لیے پوری قوم تیار ہے،قرارداد میں مطالبہ کیاگیاہے کہ عالمی برادری ہندوستان اور اسرائیل پر جنگی جرائم کے ارتکارب پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔جماعت اسلامی اور اس کے ادارے سیز فائر لائن پر بسنے والوں کے شانہ بشانہ ہیں۔